آندرزیئی کرنیتسکی
آندرزیئی کرنیتسکی (پولش: Andrzej Kurnicki) موجودہ طور پر کینیڈا کے لیے پولینڈ کے سفیر ہیں۔
پیدائش | Andrzej Kurnicki |
---|---|
قومیت | پولش |
پیشہ | پولینڈ کے سفیر برائے کینیڈا |
وجۂ شہرت | لسارسکیئی یونیورسٹی میں بینک کاری کے لیے تدریسی خدمات، کئی کانفرنسوں کا انعقاد، 40 پیانلوں کی رکنیت |
تعلیم
ترمیمآندرزیئی کرنیتسکی معاشیات کے شعبے میں پی ایچ ڈی رکھتے ہیں۔ یہ سند انھوں نے بیرونی زر مبادلہ اور سرمایہ بازار میں بازار میں حاصل کی تھی۔ وہ مالیے، سرمایہ بازار، نجی اور بینک سرمایہ کاری میں ماہر خصوصی ہیں۔ وہ مالیہ، بینک کاری، تعلیم اور تجارت میں بین الاقوامی پروگراموں کو تیار کرنے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔[1]
بیرونی تجربہ
ترمیم1980ء اور 1990ء کے دہوں میں آندرزیئی کرنیتسکی نے ریاستہائے متحدہ امریکا میں مالیاتی اور سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر تجربہ حاصل کیا۔ وہ کئی سال تعلیمی لیکچرر رہے (یونیورسٹی آف وارسا، کووینٹری یونیورسٹی / لسارسکیئی یونیورسٹی۔ اس کے علاوہ وہ پولینڈ اور ریاستہائے متحدہ کے طلبہ اور سینیئر مینیجروں کے لیے پروگرام کوارڈی نیٹر بھی رہے۔ ان پروگراموں میں یونیورسٹی آف ویلز کے ایگزیکیٹیو ایم بی اے پروگرام بھی شامل تھے۔[1]
خصوصی ملکی خدمات
ترمیم2014ء اور 2016ء کے بیچ وہ لسارسکیئی یونیورسٹی میں مالیے اور بینک کاری کے صدر شعبہ رہے تھے۔ بعد میں وہ اسی جامعہ کے سرمایہ بازاروں کے شعبے کے صدر بھی بنے۔[1]
کانفرنسوں کا انعقاد اور بین الاقوامی اداروں کی رکنیت
ترمیمآندرزیئی کرنیتسکی نے کئی بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد کروایا تھا۔ یہ کانفرنسیں مینیجروں نجی سرمایہ کاروں کے لیے تھے اور یہ پولینڈ اور ریاستہائے متحدہ دوں وں کے لیے منعقد ہوئے تھے۔ پولش ہیری ٹیج ایسوسی ایشن، بالٹی مور ریاستہائے متحدہ کے ایک اسکالر تھے۔ وہ رابرٹ میک ٹیرا کے شاگرد ہیں جو ڈلاس میں سینٹرل بینک کے بیرونی زر مبادلہ کے صدر ہیں۔ وہ 40 پیانلوں اور مذاکرہ بورڈوں کی صدارت یا مشارکت کا فریضہ انجام دیتے ہیں جو مالیہ، سرمایہ کاری بینکنگ یا سرمایہ بازار پروگراموں سے متعلق ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت Ambassador