آنسو اور مسکان سن 1970 ء میں بننے والی ایک ہندی زبان کی فلم ہے جو پالا کرشن مادھاون کی ہدایت کاری میں تیار کی گئی تھی ۔ اس فلم میں پدمنی رامچندرن اور بنڈو انے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم کا پلے بیک میوزک کلیان جی آنند جی نے ترتیب دیا تھا اور اس کے نغمات کولتا منگیشکر، کشور کمار ،مہندر کپور، سمن کلیان پور اور مکیش نے گایا تھا۔ کشور کمار کی آواز میں ایک یادگار تفریحی گانا "گنی جانو بھکت جانو" انوکھا ہے۔ اس میں ایک پُرجوش انداز میں اس دور کے مشہور اداکاروں کے ناموں کا مزاحیہ انداز میں ذکر ہے۔ یہ فلم تامل فلم کین پپپا (1969) کا ریمیک تھی۔

آنسو ار مسکان
Poster
ہدایت کارپی مدھون
پروڈیوسربی اناتھ سوامی
کہانیبلمروگن
ستارےپدمنی and بندو
موسیقیکلیان جی آنند جی
تاریخ نمائش
1970
ملکبھارت
زبانہندی

کہانی

ترمیم

ایک خوبصورت لڑکی رادھا ہندوستان کے ایک چھوٹے سے پہاڑی گاؤں شام پور میں رہتی ہیں۔ ایک دن ، مہیش اس گاون میں سیاحت کے لیے آتا ہے ، یہیں دونون کی ملاقات ہوتی ہے ، پہلی نظر میں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور دونون کو ایک دوسرے سے محبت ہو جاتی ہے اور مہیش وعدہ کرتا ہے کہ وہ واپس آئے گا ، اس سے شادی کرے گا اور اسے بمبئی میں رہنے کے لیے اپنے ساتھ لے جائے گا۔ لیکن وہ واپس نہیں آیا ، رادھاہر روز ، شام پور پر کے اسٹیشن پر رکنے والی ہر ٹرین کو اس امید پر دیکھتی ہے کہ ابھی اس میں سے مہیش اتر کر اس کے پاس آ جائے گا۔ لیکن ایسا نہ ہوا۔ ایک سال کے بعد آخر کار وہ ایک بچی لکشمی کو جنم دیتی ہے ، ااسے اور اس کی بچی کو اسی ریلوے اسٹیشن کا نیک دل اسٹیشن ماسٹر اپنے گھر لے جاتا ہے اور ان کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ رادھا مہیش کو ڈھوندتی اس کے پاس پہنچ جاتی ہے ، لیکن وہ اسے پہچاننے سے انکار کرتا ہے اور وہ اس صدمے سے اسی شہر میں کہیں گم ہو جاتی ہے۔ اسٹیشن ماسٹراس کی بیٹی لکشمی کو اس کے دونوں اطراف کے رشتہ داروں میں لے جاتا ہے ، لیکن سب لکشمی کو مسترد کرتے ہیں ، اسے برا سمجھتے ہیں اور اس سے کوئی تعلق رکھنا نہیں چاہتے۔ وہ لکشمی کواس کے نانا نانی ، بھگونتی اور اس کے شوہر کے پاس چھوڑ دیتا ہے ، لیکن لکشمی کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے اور وہ بھاگ کر بمبئی چلا جاتی ہے ، جہاں اس کو ایک نابینا بھکاری انور پناہ دیتا ہے ایک دن لکشمی اور انور کو علم ہوا کہ انھوں نے ڈھائی لاکھ روپے کی قرعہ اندازی جیت لی ہے ، وہ دونوں بہت خوش ہوتے ہیں اور اپنی زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلی کے منتظر ہیں۔ لکشمی خوش اور پر امیدہوتی ہے کیونکہ اسے لگتا ہے کہ وہ اپنی نئی ملی دولت سے اپنے والدین کو تلاش کرسکے گی۔ مگر لکشمی کے لالچی رشتہ دار پہنچ جاتے ہیں اور اسے اور انور بھکاری کو مار پیٹ کر ان سے لاٹری کا ٹکت چھین لیتے ہیں۔ لکشمی نے پولیس کی مدد طلب کی اور انسپکٹر جیمس سے کہا گیا کہ وہ اس کی اس معاملے میں مدد کرے۔ پھر ایک شخص اس کا باپ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے آ جاتا ہے اور دولت پر قبضی کرنے کی کوشش کرتا ہے ، لیکن لکشمی اسے اس شخص کے طور جانتی ہے جس نے اس کی مجبور مان رادھا کو پہچاننے سے انکار کر دیا تھا اور اس کو اپنے ساتھ لیجانے اور اس کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا تھا۔اس کے بعد کہیں سے رادھا آجاتی ہے جو اب گرجا کے نام سے ایک طوائف ہوتی ہے۔لکشمی کو اس سے بہت دکھ ہوتا ہے۔

ستارے

ترمیم

نغمات

ترمیم
سیریل گانا کا عنوان گلوکار
1 "گنی جانو" کشور کمار
2 "موتی جیسا رنگ" مکیش
3 "نا دیکھو" سمن کلیان پور
4 "نکی تیرے سنگ چلے گی" مہندر کپور
5 "تارا کوئی بھی" لتا منگیشکر
6 "تارا ٹوٹا" لتا منگیشکر

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم