آنندھی (پیدائش 10 دسمبر 1996) ایک ہندوستانی اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں۔  ان کی پہلی تیلگو فلم بس اسٹاپ(2012)  تھی، اس کے بعد وہ  وتریمارن کی پروڈکشن پورییالان اور پربھو سلیمان کیال (2014) میں نظر آئیں۔ انھوں نے تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ میں خصوصی انعام بھی  جیتا ہے۔[1]

آنندھی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 20 جولا‎ئی 1994ء (30 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وارانجال  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان تیلگو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تمل،  تیلگو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

آنندی 10 دسمبر 1996 کو ورنگل، تلنگانہ میں ایک تیلگو خاندان میں پیدا ہوئیں۔[2]

کیرئیر ترمیم

آنندھی نے اپنی  فلمی زندگی کی شروعات ماروتھی داساری کی کہانی بس اسٹاپ(2012) سے کی جسے ناقدین نے پسند کیا[3][4]۔ان کی اگلی فلم، پریتھاما نیواچتا کشالاما، مارچ 2013 میں  آئی جسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ ایک نقاد نے دعوی کیا کہ "فلم کی مرکزی جوڑی - ورون سندیش اور ہاس کا کی کارکردگی  بہتر ہے"۔

آنندھی کو اگلی بار وجے مڈالا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم گرین سگنل میں دیکھا گیا جہاں وہ نئے آنے والے اداکار ریونت کے ساتھ نظر آئیں مگر  فلم  کامیاب نہیں ہوئی۔ 2013 کے اوائل میں، انھوں نے منیمارن کی لکھی ہوئی ہریش کلیان کے ساتھ تامل فلم، پورییالان میں کام کرنے کی ہامی بھری۔ پروڈکشن کے دوران، فلم کا دائرہ اس وقت بڑا ہو گیا جب یہ اعلان کیا گیا کہ ہدایت کار وتریمارن نے بطور شریک پروڈیوسر اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

آنندھی پربھو سولومن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیل میں نظر آئیں، جس میں وہ ٹائٹل رول ادا کر رہی ہیں۔ ہدایت کار نے فلم کے لیے رخشیتا سے آنندھی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس فلم کے لیے  دو بار آڈیشن دینے کے بعد انھیں منتخب کیا گیا۔ ان کی کارکردگی کو اس فلم میں سراہا گیا۔

وہ 2014 کے لیے کئی بہترین ڈیبیو اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں، بشمول وجے ایوارڈز میں۔ آنندھی ویب سیریز لائیو ٹیلی کاسٹ میں نظر آئیں جس کی ہدایت کاری وینکٹ پربھو نے کی تھی اور اس میں کاجل اگروال اور ویبھاو ریڈی نے اداکاری کی تھی۔

ذاتی زندگی ترمیم

آنندھی نے 7 جنوری 2021 کو ورنگل، تلنگانہ میں سقراط سے شادی کی۔ وہ ایک میرین انجینئر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنے، ہدایتکار نوین کے بہنوئی ہیں جنھوں نے  علاؤدین ارپوتھا کیمرا اور اگنی سیراگوگل میں کام کیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Tamil Nadu announces the State Film Awards for six consecutive years in surprise move. Here's the complete list of winners"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2017-07-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2021 
  2. Sashidhar Adivi (2021-02-24)۔ "Marriage doesn't erode a woman's capabilities: Anandhi Kayal"۔ Deccan Chronicle (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2021 
  3. "- greatandhra.com" 
  4. "Bus Stop Movie Review"۔ movies.fullhyderabad.com