آنڈی پٹی
آنڈی پٹی بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے ضلع تھینی میں واقع ایک قصبہ ہے۔ یہ قصبہ دریائے ویگئی کے کنارے واقع ہے جو مختلف انواع کے جاندار اور نباتات سے مالامال ہے۔ یہ قصبہ چاروں طرف پہاڑوں سے گھیری ہوئی ایک وادی ہے۔ ذریعۂ معاش زراعت ہے۔ تھینی، مدورائی، کمبم، نڈوکوٹائی اور گوڈلور قریب ترین مقامات ہیں۔ آنڈی پٹی بلاک پنچایت میں 30 ولیج پنچایتیں شامل ہیں۔ یہ مقام اس لیے بہت مشہور ہے کہ تمل ناڈو کے سابق وزرائے اعلیٰ ایم۔ جی۔ رام چندرن اور جے للتا کا انتخابی حلقہ تھا۔ دیہاتی تندرستی اور خواتین کی ترقی اور تقویت کے لیے آروگیا اگم کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم یہاں سرگرم عمل ہے۔ تمل ناڈو کی اہم باندھ وایگئی باندھ یہاں سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
aandipatti | |
---|---|
قصبہ | |
آنڈی پٹی ریلوے اسٹیشن | |
عرفیت: நாயக்கர் கோட்டை | |
تمل ناڈو (بھارت) میں واقع | |
متناسقات: 10°00′N 77°37′E / 10.000°N 77.617°E | |
ملک | بھارت |
ریاست | تمل ناڈو |
ضلع | تھینی |
زبانیں | |
• دفتری | تمل |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |