آیاپانیکو
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
آیاپانیکو (Nuumte Oote , سچی آواز) شمالی امریکی مہادیپ کے ملک میکسیکو کے علاقہ تباسکو میں بولی جانے والی ایک زبان کا نام ہے - یہ ایک امریکی-انڈین زبان ہے جو مکس-زوک نام کے زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے - پوری دنیا میں آیاپانیکو بولنے والے صرف دو انسان زندہ ہیں - ان دونوں کے نام ہیں : اسیدرو ولاسکس (٦٩) اور مانول سگوویا (٧٥) - برطانیہ کے اخبار « د گارڈین » میں ١٣ اپریل ٢٠١١ کو چھپی ایک خبر کے مطابق یہ زبان ختم ہونے کے حد پر ہے[1] -
آیاپانیکو | ||
---|---|---|
مستعمل | ||
کل متتکلمین | 2 | |
خاندان_زبان | امریکی-انڈین
| |
باضابطہ حیثیت | ||
باضابطہ زبان | میکسیکو | |
نظمیت از | ||
رموزِ زبان | ||
آئیسو 639-1 | None | |
آئیسو 639-2 | – | |
آئیسو 639-3 | – | |
یادآوری: اس صفحے پر یکرمز میں IPA کی صوتی علامات استعمال ہوسکتی ہیں۔ |
میکسیکو کے « دیسی زبانو کے قومی انسٹی ٹیوٹ » نے آیاپانیکو کی حفاظت کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے - اس سرکاری انسٹی ٹیوٹ نے آنے والی نسل کو یہ زبان سکھانے کے لیے کئی پلان بناہے ہیں - ان میں سے ایک پلان ہے کلاسیں رکھنا جہاں پر سگوویا صاحب اور ولاسکس صاحب باقی لوگوں کو آیاپانیکو کی تعلیم دیں گے - لکن پیسے کی دقت کی وجہ سے کلاسیں ابھی تک شروع نہیں ہویی ہیں -
اس کے علاوہ امریکہ کی انڈیانا یونیورسٹی کے پروفیسر دانیال سسلک اس زبان کی پہلی لغت تیار کر رہے ہیں - ان کے کام کی سب سے بڑی مشکلات میں سے ایک یہ ہے کہ ولاسکس صاحب اور سگوویا صاحب کسی پرانے مسئلہ کی وجہ سے آپس میں بات چیت کرنے سے بھی انکار کرتے ہیں - اس کے علاوہ ولاسکس صاحب اور سگوویا صاحب آیاپانیکو کی دو علیدہ ضلای بولیاں بولتے ہیں - دانیل سسلک کی لغت میں دونوں شمار ہوں گی -
حوالہ جات
ترمیم- ↑ جو تکمان (13 اپریل 2011). "زبان موت کی کگار پر : آخری دو بولنے والے آپس میں بات کرنے کو بھی راضی نہیں" (انگریزی میں). د گارڈین. Archived from the original on 2018-12-24.