ابرار احمد (کرکٹ کھلاڑی)
ابرار احمد (پیدائش:16 اکتوبر 1998ء) ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] جس نے 2017ء کی پاکستان سپر لیگ میں 10 فروری 2017ء کو کراچی کنگز کے لیے ٹوئنٹی 20 میں قدم رکھا تھا۔ اس نے اپنا اول درجہ ڈیبیو 20 نومبر 2020ء کو سندھ کے لیے 2020-21ء قائداعظم ٹرافی میں کیا۔ احمد کو دسمبر 2022 میں انگلستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں بلایا گیا تھا۔ 9 دسمبر کو انھوں نے ملتان میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلستان کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، جہاں انھوں نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 114 رنز کے عوض 7 اور دوسری میں 120 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر اپنے پہلے ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔[2][3][4]
فائل:Abrar Ahmed crt.jpeg | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 16 اکتوبر 1998 | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | لیگ بریک، گوگلی گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 252) | 9 دسمبر 2022 بمقابلہ انگلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 2 جنوری 2023 بمقابلہ نیوزی لینڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2017, 2019 | کراچی کنگز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2017 | کراچی وائٹس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2020–21 | سندھ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 9 فروری 2019ء |
ذاتی زندگی
ترمیمابرار احمد کراچی میں پیدا ہوئے وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں چار بڑے بھائیوں میں ایک حافظ قرآن ہیں ، پورا قرآن حفظ کر چکے ہیں۔ان کا تعلق پشتون قبیلے سے ہے اور اس کا خاندان خیبر پختونخوا میں ضلع مانسہرہ کے مضافات میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں شنکیاری سے کراچی منتقل ہوا تھا۔ ابرار احمد کے والد کا تعلق شنکیاری سے ہے جبکہ ان کی والدہ لاہور سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد ٹرانسپورٹ کا کام کرتے ہیں اور یہ فیملی کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہے۔ ابرار احمد کی پیدائش کراچی کی ہے انھوں نے کرکٹ اپنے علاقے جہانگیر روڈ کے گلی محلے کی ٹینس بال سے شروع کی۔
پہلے ٹیسٹ میں یادگار کھیل
ترمیمآبرار احمد کو ایک ایسے وقت میں ٹیم۔کا حصہ بنایا گیا جب پاکستان انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی کا پہلا ٹیسٹ آخری لمحات میں ہار گیا تھا اس لیے ساری نظریں سریز کے دوسرے ٹیسٹ پر جم گئی تھی جو ملتان میں تھا اس ٹیسٹ میں ابرار کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا انھوں نے زیک کرولی کو بولڈ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی جس کے لیے انھیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا انھوں نے اپنی گیندوں کا چادو جگانا جاری رکھا اور پہلے ہی دن انگلینڈ کی ٹیم کو تگنی کا ناچ نچایا اور 22 اوورز میں 114 رنز دے کر سات کھلاڑیوں کو پیویلین کی راہ دکھائی اس نے بین ڈکٹ،اولی پوپ،جو روٹ،بین اسٹوکس، ہیری بروک،اور ول جیکس کو کریز سے رخصت کیا۔ اس کی اس اعلی باولنگ سے انگلینڈ کی ٹیم 281 رنز پر محدود ہو گئی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Abrar Ahmed"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2017
- ↑ "Abrar Ahmed becomes Pakistan's Test cap no.252"۔ Pakistan Cricket Board۔ 10 January 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2022
- ↑ "Abrar Ahmed's 7-114 on Test debut helps Pakistan rein in England"۔ 9 December 2022
- ↑ See England 2nd innings at https://sports.ndtv.com/cricket/pak-vs-eng-scorecard-live-cricket-score-england-in-pakistan-3-test-series-2022-2nd-test-pken12092022215941