ابراہیم بینش
اس صفحے میں موجود سرخ روابط اور اسکے مضمون بارے مزید مواد مساوی زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں خصوصاً انگریزی ویکیپیڈیا میں موجود ہے، ترجمہ[1] کر کے ویکیپیڈیا اردو کی مدد کریں۔ |
ابراہیم بینش (1811ء ،ڈروساؤ، بوہیمیا -1878، لندن) ایک عبرانی زبان دان اورصحافی تھے۔
ابراہیم بینش | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1811ء [2][3][4][5][6][7][8] |
وفات | 31 جولائی 1878ء (66–67 سال)[2][3][4][5][9] لندن |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی ، مصنف ، مترجم بائبل ، مترجم |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [10]، عبرانی [10] |
شعبۂ عمل | صحافت [11] |
درستی - ترمیم |
زندگی
ترمیموہ 1811ء میں بوہیمیا میں ، ڈروساؤ ( Strážov ) میں یہودی والدین کے گھر پیدا ہوئے ۔ ابتدائی عمر سے ہی وہ اپنے ہم مذہبوں کی فلاح و بہبود میں دلچسپی رکھتے تھے۔ کچھ سال تک انھوں نے ویانا یونیورسٹی میں طب کا مطالعہ کیا، لیکن حصول سند کے مرحلہ کے آغاز سے قبل ہی اس نے اس کا مطالعہ ترک کر دیا۔
انھوں نے انگلینڈ میں سکونت کے لیے 1841ء میں آسٹریا چھوڑا، جہاں وہ بقیہ زندگی رہتے رہے۔ عبرانی سیکھنے اور یہودیت سے اظہارِ اخلاص نے انگلستان کے یہودیوں میں انھیں اعلی شہرت سے نوازا۔ وہ 1864ء سے 1869ء تک اور پھر 1875ء سے اپنی وفات تک ہفت روزہ یہودی سرگزشت کے مدیر رہے۔ انھوں نے 1870ء میں انجمنِ عبرانی ادب کے قیام اور 1871 ء میں انگریزی -یہودی انجمن قیام و فروغ میں سرگرم رہے۔ [12]
کام
ترمیموہ مندرجہ ذیل کے مصنف تھے :
- 1847ء موسی بن میمون کی زندگی اور تحریروں پر دو خطبات۔
- 1851 ء میں عہد نامہ قدیم کا ترجمہ، جو عبرانی متن کے ساتھ شائع ہوا۔
- تورات اور ہفتاراہ، عبرانی میں اورانگریزی میں ترجمے (روڈلہائیم، 1864ء): جلد اول، پیدائش - لیوی ؛ جلد دوم، گنتی - استثناء ۔
- 1863ء کالینسو کی تورات اور یوشع پر تنقید پر مضمون۔
- ’’معائنہِ یہود: موسی سے ہمارے دور تک ، یہود کے عروج و ترقی کا خاکہ‘‘، سینٹ جارج کے ہال، لندن 1874ء میں ہونے والے پانچ خطبات کا ایک سلسلہ ہے۔[12]
بینش نے 1852ء میں ایک ابتدائی عبرانی گرامر شائع کیا اور 1863ء میں کتب مقدس کی تاریخ کا ایک عنوانی کتابچہ۔ [12]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ترجمہ سکھلائی"
- ^ ا ب مصنف: آرون سوارٹز — او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL2567822A?mode=all — بنام: Abraham Benisch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: آرون سوارٹز — او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL2575760A?mode=all — بنام: A. Benisch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6460wd8 — بنام: Abraham Benisch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب سی ای آر ایل - آئی ڈی: https://data.cerl.org/thesaurus/cnp01878458 — بنام: Abraham Benisch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Australian National Maritime Museum person ID: http://collections.anmm.gov.au/people/268/ — بنام: Dr Abraham Benisch
- ↑ این یو کے اے ٹی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=1207&url_prefix=http://nukat.edu.pl/aut/&id=n2010165950 — بنام: A. Ḃeniš
- ↑ عنوان : Oxford Dictionary of National Biography — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس — بنام: Abraham Benisch — اوکسفرڈ بائیوگرافی انڈیکس نمبر: https://www.oxforddnb.com/view/article/2095
- ↑ بنام: A. Benisch — آسٹریلیا شخصی آئی ڈی: https://trove.nla.gov.au/people/1474832 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=av20191041524 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=av20191041524 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ^ ا ب پ ت Lee 1885
- انتباہ