( متوفی 29 شوال 1021ھ )

شیخ ابراہیم مخزنی سرہندی قادری محدث، مفسر، متصوف جو سلسلہ قادریہ میں حضرت شاہ قمیص قادری متوفی 992ھ / 1584ء کے مرید اور مولانا نظامی گنجوی کے دو واسطوں سے شاگرد تھے اور ان کی کتاب مخزن اسرار کو سب سے پہلے ہندوستان میں انھوں نے رائج و شامل درس کیا اور چونکہ اس کتاب کا کثرت سے درس دیتے تھے اس لیے ان کی نسبت ہی مخزنی مشہور ہو گئی۔

ابراہیم سرہندی قادری سیدنا حضرت ابو بکر صدیق کی اولاد سے تھے۔ شجرہ نسب اس طرح ہے :

شیخ ابراہیم بن شیخ عبد الرحمن المعروف شیخ میتہا اندودی بن شیخ خلیل اللہ بن شیخ محمد بن شیخ عبد اللہ بن شیخ عمر بن عثمان بن شیخ محمد بن علی بن ابو طالب بن علی بن ابو محمد قاسم بن علی بن جعفر بن شیخ محمد بن علی بن حسن بن شیخ محمد بن نصر بن قاسم بن شیخ محمد بن عبد اللہ بن عبد الرحمن بن قاسم بن محمد بن امیر المومنین ابو بکر صدیق۔

ابراہیم سرہندی قادری نے اکثر علوم حاجی ابراہیم سرہندی سے حاصل کیے اور صرف ایک واسطے سے مولانا جامی سے بھی تعلقِ خاطر تھا۔[1]

آپ کا وصال 73 سال کی عمر میں 29 شوال 1021ھ میں ہوا اور سرہند میں روضہ شاہ ابو بخاری کے صحن میں دفن ہوئے۔

حوالہ جات

ترمیم