ابو الفتح ولوالجی

ابو الفتح ولوالجی فقہ حنفی کے بڑے مفتی ہوئے ہیں۔ فتاویٰ الولوالجیہ کے مصنف انہیں صاحب فتاویٰ والوالجیہ سے شہرت حاصل ہے۔

نامترميم

نام عبد الرشيد بن أبوحنيفہ بن عبد الرزاق، کنیت ابو الفتح، لقب ظہير الدين، الولوالجی۔

ولادتترميم

الولوالجی کی پیدائش 467ھ / 1074ءولوالج میں ہوئی جو بدخشان کے قریب ہے۔ تعلیم زیادہ تر بلخ سے حاصل کی۔

حالات زندگیترميم

حنفی فقیہ ہیں ابوالمظفر سمعانی کہتے ہیں کہ میری ان سے ملاقات ہوئی ان سے حدیث سنی،امام فقیہ اور فاضل تھے حنفی مذہب کے پیروی کرنے والے اور اچھی سیرت والے تھے انہوں نے بلخ میں ابوبکرالقزازمحمد بن علی اور علی بن الحسن الب رہان البلخی سے علم فقہ حاصل کیا

تصنیفاتترميم

ان کی تصنیفات میں

  • فتاویٰ الولوالجیہ۔ دو جلدوں میں قونیہ سے طبع ہوا
  • امالی الولوالجیہ

وفاتترميم

آپ نے540ھ /1145ء والوالج میں وفات پائی اور وہیں دفن ہیں۔[1][2]

حوالہ جاتترميم

  1. الفوائد البہيہ 94 والجواهر المضيہ 1: 313 ومعجم البلدان 8: 433.
  2. موسوعہ فقہیہ ،جلد42 ،صفحہ 397، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا