ابو الفتح ولوالجی فقہ حنفی کے بڑے مفتی ہوئے ہیں۔ فتاویٰ الولوالجیہ کے مصنف انھیں صاحب فتاویٰ والوالجیہ سے شہرت حاصل ہے۔

نام عبد الرشيد بن أبوحنيفہ بن عبد الرزاق، کنیت ابو الفتح، لقب ظہير الدين، الولوالجی۔

ولادت

ترمیم

الولوالجی کی پیدائش 467ھ / 1074ءولوالج میں ہوئی جو بدخشان کے قریب ہے۔ تعلیم زیادہ تر بلخ سے حاصل کی۔

حالات زندگی

ترمیم

حنفی فقیہ ہیں ابوالمظفر سمعانی کہتے ہیں کہ میری ان سے ملاقات ہوئی ان سے حدیث سنی،امام فقیہ اور فاضل تھے حنفی مذہب کے پیروی کرنے والے اور اچھی سیرت والے تھے انھوں نے بلخ میں ابوبکرالقزازمحمد بن علی اور علی بن الحسن الب رہان البلخی سے علم فقہ حاصل کیا

تصنیفات

ترمیم

ان کی تصنیفات میں

  • فتاویٰ الولوالجیہ۔ دو جلدوں میں قونیہ سے طبع ہوا
  • امالی الولوالجیہ

وفات

ترمیم

آپ نے540ھ /1145ء والوالج میں وفات پائی اور وہیں دفن ہیں۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الفوائد البہيہ 94 والجواهر المضيہ 1: 313 ومعجم البلدان 8: 433.
  2. موسوعہ فقہیہ ،جلد42 ،صفحہ 397، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا