ابو الجوزاء اوس بن عبد اللہ بن خالد الربعی ازدی [5] (تقریباً 1 ق م ہجری - محرم 82 ہجری / 621 - فروری 701 ) آپ ایک مشہور تابعی اور حدیث کے راوی ہیں۔ آپ بصرہ میں محرم 82 ہجری میں یوم ذویہ کو شہید ہوئے۔

أبو الجوزاء أوس بن عبدالله بن خالد الربعي
معلومات شخصیت
پیدائشی نام أوس بن عبدالله بن خالد الربعي[1]
رہائش الشام، الكوفة، المدينة، البصرة.[2]
نسل ربيعة الأزد[3][4]
عملی زندگی
پیشہ محدث، مقرئ

سیرت

ترمیم

آپ جنگ یرموک میں اپنی قوم کے ساتھ شامل تھے اور جنگ یرموک دیکھی جب آپ جوان ہوئے اور آپ نے جابیہ میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خطبہ میں شرکت کی اور ان سے روایات کی۔ آپ نے حلب، انطاکیہ اور شمالی شام کی فتوحات کا مشاہدہ کیا اور سنہ 18 ہجری کے وسط محرم میں جنوری 639 کی مناسبت سے، ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انھیں بزعہ کے قصبے میں مقرر کیا، اس وقت آپ کی عمر بیس سال تھی حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے دوران، اس نے شام سے عراق کا سفر کیا، پھر مدینہ، مکہ اور کوفہ کے درمیان چلے گئے۔پھر کوفہ مقیم ہو گئے ۔

روایت حدیث

ترمیم

انھوں نے بڑے صحابہ جیسے: عبد اللہ بن مسعود اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے روایت کی ہے۔ جب معاویہ بن ابی سفیان کے پاس خلافت آئی تو وہ مدینہ منورہ چلے گئے اور بارہ سال تک وہاں مقیم رہے، انھوں نے ممتاز صحابہ سے روایت کی جیسے: حسن بن علی، ام المومنین عائشہ بنت ابی بکر، زوجہ رسول اللہ، ابو ہریرہ، عبد اللہ بن عمرو بن العاص اور نعمان بن بشیر عبد اللہ بن عباس، عبد اللہ بن عمر، ابو سعید الخدری، صفوان بن عسال اور انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔

جراح اور تعدیل

ترمیم

سیر اعلام النبلاء کے مصنف نے کہا: اوس بن عبد اللہ الربیع البصری کا شمار عظیم علما میں ہوتا ہے اور وہ ان خادموں میں سے تھے جنھوں نے حجاج کرام بہت خدمت کی ۔ [6]،[7] .[8].[9]

وفات

ترمیم

آپ نے 82ھ میں وفات پائی ۔

حوالہ جات

ترمیم