ابو سعید السیرافی

ابو سعید الحسن سیرافی نحوی، فقیہ اور عالم تھے۔ یہ معتزلہ سے تھے

نامترميم

ان کا پورا نام الحسن بن عبد الله بن المرزبان السيرافي، أبو سعيدکنیت ہے جس سے شہرت پائی۔

ولادتترميم

ان کی ولادت سیراف میں 284ھ = 897ء میں ہوئی۔

تعلیمترميم

ابتدائی تعلیم سیراف میں ہی حاصل کی۔ اس کے بعد مزید تعلیم کے حصول کے لیے عمان اور بغداد گئے۔ جہاں انھوں نے ابوبکر ابن درید کی شاگردی اختیار کر لی۔ انھوں نے ادبیات، فقہ، ریاضی، حدیث اور علوم قرآنیہ میں مہارت تامہ حاصل کی۔ انہوں نے 40 سال تک بغداد میں مفتی کی خدمات انجام دیں۔

تصنیفاتترميم

ان کی مشہور تصانیف

  • المقصورہ،
  • الفات القطع والوصل،
  • الجزیرۃالعرب،
  • المدخل الی الکتاب السیبویہ،
  • کتاب الوقف والابتداء ہیں۔[1]

وفاتترميم

ان کی وفات 364ھ = 979ء بغداد میں ہوئی۔[2]

حوالہ جاتترميم

  1. وفيات الأعيان 1: 130
  2. الأعلام: خير الدين الزركلي دار العلم للملايين