ابو عیسی وراق
ابو عیسی محمد بن ہارون وراق تیسری صدی ہجری کا ایک لکھاری اور محقق تھا جو عقائد و نظریات کے لحاظ سے ملحد تھا جو خدا کے وجود اور رسول اسلام حضرت محمد کی نبوت میں شک کرتا تھا۔ ابو عیسی وراق مشہور ملحد ابن الراوندی کا استاد اور دوست تھا۔ عصر حاضر میں ایک پاکستانی ملحد لکھاری اور اسلام کے نقاد نے ابو عیسی وراق سے نسبت کی خاطر اپنا نام ابن وراق رکھا ہے ۔