ابھا داویسر
ابھا داویسر (پیدائش 1 جنوری 1974ء) [2] ایک بھارتی نژاد خاتون ناول نگار ہے جو انگریزی میں لکھتی ہے۔ ایگزیکٹو اور بطور آرٹسٹ مواصلات کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ اس کے ناولوں میں بیبی جی, خاندانی اقدار, وہ موسم گرما پیرس میں, اور منی پلانر شامل ہیں۔ اس کے 2005ء کے ناول بیبی جی نے لیمبڈا لٹریری ایوارڈ برائے لیزبین فکشن اور اسٹون وال بک ایوارڈ جیتا تھا۔[3]
ابھا داویسر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1974ء (50 سال) نئی دہلی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ہارورڈ یونیورسٹی |
پیشہ | مصنفہ ، ناول نگار |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [1] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
تعارف
ترمیمابھا داویسر نئی دہلی میں بھوشن کے اور شکنتلا داویسر کے ہاں پیدا ہوئیں۔ [4] وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا چلی گئیں جہاں اس نے 1995ء میں گریجویشن کی [4] اپنا ایوارڈ یافتہ دوسرا ناول بیبی جی (2005ء) شائع کرنے سے پہلے، داویسر مین ہٹن میں ایک عالمی مالیاتی خدمات کی فرم میں کام کر رہی تھی۔ اس نے اپنا وقت لکھنے کے لیے وقف کرنے کے لیے نوکری چھوڑ دی۔ابھا داویسر اس وقت سے فوٹو گرافی، بصری اور ویڈیو آرٹ کی نمائش کر رہی ہیں جب وہ ہارورڈ میں طالب علم تھیں۔ اس کے کام کی امریکا اور بیرون ملک مختلف گیلریوں اور عجائب گھروں میں نمائش کی گئی ہے۔ [5] 2010ء میں اس نے روڈریگو برنارڈو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لو اینڈ دی سٹیز کے اسکرین پلے کا کچھ حصہ لکھا۔ 2013ء سے داویسر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل اور سماجی رویے اور تجربے پر اس کے اثرات پر بات کر رہی ہیں۔اس کے دیگر کاموں مین فکشن فیلو، نیویارک فاؤنڈیشن فار دی آرٹس کی طرف سے 2005ء مین لیمبڈا لٹریری ایوارڈ اور اسٹون وال ایوارڈ، امریکن لائبریری ایسوسی ایشن، 2006، ایک ناول کے لیے حاصل کیے
ایوارڈز
ترمیمابھا داویسر نے اپنی کتابون پر فکشن فیلو، نیویارک فاؤنڈیشن فار دی آرٹس (2000) حاصل کیا[6] [4] ،لیمبڈا لٹریری ایوارڈ برائے ہم جنس پرست افسانہ ، بیبی جی کے لیے (2005) میں ملا [7]، نیز اسٹون وال بک ایوارڈ ، امریکن لائبریری ایسوسی ایشن، بیبی جی کے لیے (2006) میں دیا گیا۔
کتابیات، ناول
ترمیممنی پلانر (2000) میں پینگوئن (ادارہ) کے ذریعہ The Three of Us کے عنوان سے بھارت میں شائع ہوا)،بیبی جی (2005) (اسٹون وال بک ایوارڈ اور لیمبڈا لٹریری ایوارڈ ، 2006ء کے فاتح) کے طور پر دیکھا گیا۔ [7] وہ سمر ان پیرس (2006)،خاندانی اقدار (2011)، سینسوریم (2012) اور میڈیسن اسکوائر پارک جو (2016) میں اشاعت پزید ہوا کی بھی مصنف ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb15520656d — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Seiwoong Oh (2009)۔ Encyclopedia of Asian-American Literature۔ Infobase Publishing۔ صفحہ: 60۔ ISBN 9781438120881
- ↑ https://www.encyclopedia.com/arts/educational-magazines/dawesar-abha-1974
- ^ ا ب پ "Abha Dawesar"۔ Contemporary Authors Online۔ 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2018
- ↑ "Abha Dawesar"۔ abhadawesar.com۔ 30 جون 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2018
- ↑ New York Foundation for the Arts Directory of Art Fellows, 1985-2013 (PDF)۔ New York, NY: New York Foundation for the Arts۔ 2013
- ^ ا ب "18th Annual Lambda Literary Awards"۔ Lambda Literary۔ 2006۔ 11 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2014