اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ
اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ (یا یوپی سنی وقف بورڈ) حکومت ہند کے ’’وقف ایکٹ 1995ء‘‘ کے تحت تشکیل دیا گیا ایک ادارہ ہے،[1] جس کا مقصد ریاست اترپردیش، بھارت کے سنی مسلم کمیونٹی کے وقف اداروں کے سنی مسلم وقف (خیراتی) جائیدادوں کے امور کی عمومی نگرانی ہے۔ اس کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی ہیں۔[2] سنی وقف بورڈ بابری مسجد–رام جنم بھومی مقدمہ میں اہم مسلم فریق رہا ہے۔[3]
قیام
ترمیمریاستی وقف بورڈ ریاستی حکومتوں نے وقف ایکٹ 1954ء کی دفعہ 13 کی دفعات کے پیش نظر قائم کیے تھے۔[1][4]
ہندوستان میں ایک سنٹرل وقف کونسل بھی ہے جو حکومت کو "بورڈوں کے کام کرنے اور وقف کی مناسب انتظامیہ سے متعلق معاملات پر" مشورہ دیتی ہے۔[1]
بابری مسجد تنازع
ترمیمفروری 2020ء میں، حکومت نے ایودھیا میونسپل کارپوریشن کے دھنی پور، ضلع فیض آباد میں 5 acre (2.0 ha) 5 ایکڑ (2.0 ہیکٹر) زرعی زمین اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کو ایک مسجد کی تعمیر کے لیے ایک متبادل جگہ کے طور پر الاٹ کی؛[5] تاکہ 1992ء میں گرائی گئی بابری مسجد کو بحال کیا جا سکے۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "The Wakf Act, 1954" (PDF)۔ مرکزی وقف کونسل، اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2020
- ↑ "Waqf Boards"۔ مرکزی وقف کونسل، اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند۔ 18 اگست 2020۔ 29 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2020
- ↑ سرو پلی گوپال، مدیر (1993)، "Chronology"، Anatomy of a Confrontation: Ayodhya and the Rise of Communal Politics in India، پالگریو میک ملن، صفحہ: 221–222، ISBN 978-1-85649-050-4
- ↑ کہکشاں وائی دانیال (2015)۔ The Law of Waqf in India۔ نئی دہلی: ریگل پبلیکیشنز۔ صفحہ: 60۔ ISBN 9788184844726
- ↑ "Where is Dhannipur? All about the site allotted to Sunni Waqf Board for a mosque"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 5 فروری 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2020
- ↑ رِتوِک شرما (14 فروری 2020)۔ "The mood in Dhannipur, a village in Ayodhya, chosen for the 'Babri Masjid'"۔ بزنس سٹینڈرڈ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2020