اجمل شہزاد (پیدائش:27 جولائی 1985ء) ایک انگریز کرکٹ کوچ اور ریٹائرڈ کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے طور پر اس نے 2004ء اور 2017ء کے درمیان 5 کاؤنٹیز یارکشائر ، لنکاشائر ، ناٹنگھم شائر ، سسیکس اور لیسٹر شائر کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ اجمل شہزاد بریڈ فورڈ میں پلے بڑھے جہاں انھوں نے بریڈ فورڈ گرامر اسکول اور ووڈ ہاؤس گروو اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ وہ ساتھی کرکٹ کھلاڑی عادل رشید کے قریب رہتے تھے۔ شہزاد نے لیڈز میٹروپولیٹن یونیورسٹی منتقل ہونے سے پہلے بریڈ فورڈ یونیورسٹی میں فارمیسی کی 4ماہ کی تعلیم حاصل کی تاکہ اپنے کرکٹ کیریئر کو بہتر بنانے کے لیے سپورٹس سائنس کی تعلیم حاصل کر سکیں۔

اجمل شہزاد
ذاتی معلومات
مکمل ناماجمل شہزاد
پیدائش (1985-07-27) 27 جولائی 1985 (عمر 38 برس)
ہودرزفیلڈ، ویسٹ یارکشائر، انگلینڈ
قد6 فٹ 0 انچ (1.83 میٹر)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 650)4 جون 2010  بمقابلہ  بنگلہ دیش
پہلا ایک روزہ (کیپ 216)5 مارچ 2010  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ایک روزہ27 فروری 2011  بمقابلہ  بھارت
ایک روزہ شرٹ نمبر.13
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2004–2012یارکشائر (اسکواڈ نمبر. 4)
2012لنکا شائر
2013–2014ناٹنگھم شائر (اسکواڈ نمبر. 1)
2015–2017سسیکس (اسکواڈ نمبر. 4)
2017لیسٹر شائر
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 1 11 97 87
رنز بنائے 5 39 2,237 548
بیٹنگ اوسط 5.00 6.50 23.06 14.05
100s/50s 0/0 0/0 0/6 0/1
ٹاپ اسکور 5 9 88 59*
گیندیں کرائیں 102 588 15,073 3,886
وکٹ 4 17 249 120
بالنگ اوسط 15.75 28.82 34.97 29.69
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 4 1
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 3/45 3/41 5/46 5/51
کیچ/سٹمپ 2/– 4/– 16/– 20/–
ماخذ: ESPNcricinfo، 16 ستمبر 2017

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم