اجیت کمار (پیدائش: 1 مئی، 1971ء) ایک بھارتی فلمی اداکار ہیں، جو اجیت کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ نے 50 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، جن میں زیادہ تر تمل سنیما میں تھی۔ اداکاری کرنے کے علاوہ، اجیت ایک موٹر کار ریسر ہیں، آپ نے چینائی میں منعقد ہونے والی ایم آر ایف ریسنگ سیریز 2010ء میں حصہ بھی لیا۔[3][4]

اجیت کمار
Ajith Kumar poses in a race outfit
Ajith Kumar poses in a race outfit
اجیت کمار، 2010ء میں

معلومات شخصیت
پیدائش (1971-05-01) 1 مئی 1971 (عمر 53 برس)[1]
سکندر آباد، آندھراپردیش، بھارت[2]
رہائش چینائی، تمل ناڈو، بھارت
قومیت بھارتی
زوجہ شالنی کمار (شادی. 2000)
اولاد 2
عملی زندگی
مادر علمی اسن میموریئل سینئیر سیکنڈری اسکول
پیشہ
  • فلم اداکار
  • ریس کار ڈرائیور
دور فعالیت 1990ء تا حال
کھیل گاڑیوں کی دوڑ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
تمل ناڈو ریاست فلمی اعزاز
تمل ناڈو ریاست فلم اعزاز خصوصی انعام
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

آپ نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1990ء کی تمل فلم این ویدو این کنور میں ایک معمولی کردار نبھاتے ہوئے کیا۔ گلوکار ایس پی بالاسبھرامنیم نے اجیت کو تمل فلم صنعت سے متعارف کروایا اور 1993ء کی فلم امروتھی میں مرکزی کردار دلوایا۔[5] اس کے بعد، اجیت فلم پریما پستھکم (1993ء) میں نظر آئے اور ان کی پہلی قابل داد فلم 1995ء میں بننے والی سنسنی خیز فلم آسائی تھی، اس فلم کو شائقین کی طرف سے بہت سہرایا گیا۔[6] اس کے بعد آپ نے فلم کادھل کوٹائی (1996ء)، اول وروولا (1998ء) اور کادھل منن (1998ء) میں کام کرکے اپنے آپ کو ایک رومانوی اداکار کے طور پر منوایا۔ اس کے بعد آپ نے والی (1999ء)، مگاورے (2000ء)، کنڈو کونڈین کنڈو کونڈین (2000ء) اور سٹیزن (2001ء) جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔[7] آپ نے امرکلم (1999ء)، دھینا (2001ء)، ولن (2002ء)، اتاہاسم (2004ء)، ورالرو (2006ء)، من کتھا (2011ء)، ارمبم (2013ء)، ویرم (2014ء)، ینائی ارندھال (2015ء) ویدالم (2015ء)، ویویگم (2017ء) اور وسواسم (2019ء) جیسی ہنگامہ خیز فلموں میں کام کر کے اپنے آپ کو ایک ہنگامہ خیز اداکار کے طور پر ظاہر کیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Ajith celebrating his 41st birthday"۔ Times of India۔ 1 May 2013۔ 18 مئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2012 
  2. Ajith Kumar Biography 
  3. "The Hindu : Friday Review Chennai : It's all about choices"۔ The Hindu۔ 24 August 2007۔ 04 ستمبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. Ajit speaks. archives.chennaionline.com
  5. "How Ajith landed Amaravathi - Times of India"۔ The Times of India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  6. Shobha Warrier (July 1999)۔ "Rediff On The NeT, Movies: An interview with Ajith Kumar:"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2018 

بیرونی روابط

ترمیم