احمدوسیم شیخ
احمد وسیم شیخ (پیدائش: 1951ء) ایک پاکستانی نعت گو شاعر اور ادیب ہیں، جنھیں نعت گوئی میں بے مثال ملکہ حاصل ہے۔
احمد وسیم | ||
---|---|---|
| ||
ادیب | ||
پیدائشی نام | احمد وسیم | |
عرفیت | احمد وسیم شیخ | |
تخلص | وسیم | |
ولادت | Error: Need valid birth date: year, month, day | |
اصناف ادب | شاعری | |
ذیلی اصناف | غزل، نعت، حمد، منقبت، کالم نگاری | |
تعداد تصانیف | 4 | |
تصنیف اول | اک اک آنسو نعت ہوا | |
تصنیف آخر | اشک بھی سوالی ہے ، زیر ترتیب کلام |
پیدائش
ترمیماحمد وسیم شیخ کی پیدائش 1951ء میں تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی میں ہوئی۔
سکونت
ترمیمآپ کاتعلق لالہ زار کالونی ، تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی سے ہے۔
عاجزی اور خلوص
ترمیمعاجزی اور خلوص اللہ تعالیٰ کی وہ نعمت ہے جس کے بغیر تزکیۂ نفس اور رب العالمین کی بارگاہ میں قبولیت ممکن نہیں۔ محترم احمد وسیم شیخ کو اللہ تعالی نے ان عظیم رفعتوں سے بے انتہا نوازا ہے۔ ان کی عاجزی کا کمال دیکھیے کہ کسی کو کتب کی رونمائی کے لیے کسی قسم کی مجلس کی اجازت نہیں دی۔ فرماتے ہیں کہ آپ کو میری تعریف اور واہ واہ کرنے سے کیا ملے گا؟ اس کی تعریف کریں جس کی تعریف کی مجھے سعادت حاصل ہوئی۔ اس لیے اپنی کتب پر کہیں بھی رابطہ نمبر اور ای میل وغیرہ تحریر نہیں کیا، تاکہ لوگ انھیں فون کرکے تعریفوں کے پل نہ باندھیں۔
مجموعہ کلام
ترمیمنعت گوئی کے سلسلے میں موصوف کی تین کتب منظر عام پر آچکی ہیں۔
- اک اک آنسو نعت ہوا
- اشک پہنچے میرے مدینے میں
- اشک بھی سوالی ہے
نمونہ کلام
ترمیمچند اشعار "اشک بھی سوالی ہے" سے انتخاب
مری حیات کا سفر، درود و نعت کا سفر
بصارتوں کے نور سے بصیرتوں کی رہ تلک
ہے جستجو تمام تر، درود و نعت کا سفر
جبینِ خاک پر کہیں مرے بھی اشک دیکھنا
کبھی نصیب ہو اگر، درود و نعت کا سفر
وسیمٓ میرے ساتھ ہیں محبتوں کے ذائقے
رہا نہیں ہے بے ثمر، درود و نعت کا سفر [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اشک بھی سوالی ہے،احمد وسیم شیخ صفحہ 161، دی ریکونر پریس لاہور