احمد بشیر
معروف دانشور، مصنف اور نقاد۔ ممتاز مفتی اور اشفاق احمد کے دوست رہے۔ کئی کتب تصنیف کیں جن میں خاکے اور ناول وغیرہ شامل ہیں۔ ان کی مشہور تصانیف میں خاکوں پر مبنی کتاب 'جو ملے تھے راستے میں' اور ’دل بھٹکے گا‘ شامل ہیں۔ ناول ’منزل منزل دل بھٹکے گا‘ اور انگریزی ناول 'ڈانسنگ وولف' (رقص کرتے بھیڑیے) شامل ہیں۔ خود انھوں نے ایک فلم نیلا پربت بنائی تھی جو کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں سنبل اور نیلم احمد بشیر مصنفہ ہیں جب کہ ایک بیٹی بشریٰ انصاری ٹی وی کی معروف فنکارہ ہیں۔ اردو اور پنجابی کی ممتاز ادیبہ اور سفرنامہ نگار پروین عاطف، احمد بشیر کی ہمشیرہ تھیں۔ احمد بشیر کا انتقال لاہور میں کینسر کے عارضے کی وجہ سے ہوا۔
احمد بشیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 مارچ 1923ء گوجرانوالہ |
وفات | 25 دسمبر 2004ء (81 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی ، فلم ہدایت کار ، ادبی نقاد |
پیشہ ورانہ زبان | پنجابی ، اردو |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |