احمد پور شرقیہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو ضلع بہاولپور میں واقع ہے۔ یہ تحصیل احمد پور شرقیہ کا صدر مقام ہے۔

شہر
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعبہاولپور
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

اس شہر کے ریلوے اسٹیشن کا نام ڈیرہ نواب صاحب ہے جو مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔


ڈیرہ نواب صاحب دراصل احمد پورشرقیہ کے ریلوے اسٹیشن کا نام ہے۔جو دراصل سابق ریاست بہاول پور کے نواب فرما نرواؤں کی جائے پیدائش تھی۔ اسی مناسبت سے ریلوے اسٹیشن کا نام ڈیرہ نواب صاحب رکھا گیا۔ احمد پور شرقیہ میں نواب صاحب کی وسیع وعریض رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس کے نام سے مشہور ہے۔ایک سو سال قدیم اس محل کی آب و ہوا میں وائس رائے ہند سے لے کر مختلف وزرائے اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل ایوب خان سے شاہ ایران تک اپنے دور کے تقریباَ سبھی اہم لوگ یہاں کا دورہ کر چکے ہیں اور اس مقصد کے لیے ریلوے اسٹیشن پر ہی ایک شاہی مہمان خانہ بھی قائم تھا جہاں معزز مہمان کا خصوصی ریلوے سیلون براہ راست ایک علاحدہ ریلوے لائن کے ذریعے پہنچتا اور نواب صاحب مہمان کا استقبال کرتے تھے لیکن افسوس اب شاہی مہمان خانہ بھی گردش زمانہ کی نذر ہو کر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے،

مزید دیکھیے۔ عرفان بلوچ تحصیل صدر احمد پور شرقیہ ترمیم

  • عرفان بلوچ :
    انٹرنیشل ہیومن رائٹس موومنٹ کے تحصیل صدر عرفان بلوچ کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے جنہیں اپنے سماجی کاموں کی بدولت سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ تقریب میں بیسٹ اینفلیونسر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وہ اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں جن میں غریبوں کے لیے راشن ، یتیم بچیوں کا جہیز ، اسکولوں میں غریب بچوں کے تعلیمی مواد کی فراہمی شامل ہیں
  • اظہر ادیب
  • محمد کاظم