اخبار جہاں
اخبار جہاں پاکستان میں اردو کا سب سے مقبول اور سب سے زیادہ چھپنے والا ہفتہ وار رسالہ ہے۔ یہ جنگ اخبار کی ملکیت اور کراچی سے چھپتا ہے۔ اس میں عام لوگوں کے ذوق کے مطابق سب کچھ شامل ہے۔ سیاست، تاریخ، کہانیاں، فیشن، کھیل اور مذہب سبھی اس میں شامل ہیں۔ کہانیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا سلسلہ شکاریات ہے۔