اردو گاہ

اردو زبان کی اولین ویب گاہ جس کا پتا اردو ہی میں لکھا جاتا ہے

اردو گاہ اردو زبان و ادب کا ایک معروف بلاگ ہے۔ یہ انٹرنیٹ کی تاریخ میں پہلی باقاعدہ اردو ویب گاہ ہے جس کا پتا بھی اردو ہی میں لکھا جاتا ہے۔[1]

اردو گاہ
سائٹ کی قسم
بلاگ
دست‌یاباردو
قیاممئی 28، 2019؛ 5 سال قبل (2019-05-28)
مؤسسراحیل فاروق
ویب سائٹاردو.com
موجودہ حیثیتفعال

آغاز

ترمیم

اردو گاہ کا آغاز 2007 کے لگ بھگ ایک ذاتی بلاگ کے طور پر ہوا تھا۔ مختلف اوقات میں مختلف ناموں سے جاری رہنے کے بعد 2019 میں اس نے موجودہ صورت اختیار کی۔

بانی

ترمیم

اردو گاہ کے بانی، منتظم اور مرکزی مصنف پاکستان سے تعلق رکھنے والے ادیب راحیل فاروق ہیں۔

شعبہ جات

ترمیم

اردو گاہ اس وقت ادبیاتِ عالیہ، قواعدِ املا، لغت (فرہنگِ آصفیہ)، صوتی ادب، محاورات، علمِ عروض، اقوالِ زریں، ضرب الامثال، شاعری اور نثر سمیت ایک درجن کے قریب شعبہ جات پر مشتمل ہے۔ انفرادی کاوش کی حیثیت سے یہ اردو دنیا کا سب سے بڑا نجی بلاگ سمجھی جاتی ہے۔

اہمیت

ترمیم

اردو گاہ کو اس کے مواد کی وجہ سے زبان و ادب کے اساتذہ، طلبہ اور عام شائقین میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ایران، ہندوستان، برطانیہ اور پاکستان وغیرہ میں اس کے مباحٹ مختلف درجوں کے طلبہ کے لیے مجوزہ مطالعات میں شامل کیے گئے ہیں۔[2][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "اردو گاہ - سرورق"۔ اردو گاہ
  2. "علم عروض کا تعارف اور اوزان و بحور : تفصیلی مطالعہ"۔ Sargodha University - LMS۔ 2022-07-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-07-20
  3. "Urdu Language Teaching Resources"