اروڑ، سندھ
سندھ کی قدیم تخت گاہ
اروڑ یا الور (سندھی: اروهڙ) یا (سندھی: اروهڙ ڪوٽ) سندھ کا ایک قدیم شہر ہے جو روہڑی شہر کے پاس واقع ہے۔ یہ شہر سندھ کے برہمن خاندان اور بعد ازاں محمد بن قاسم کی فتح سندھ کے بعد سندھ میں عرب حکومت کا دار الحکومت رہا ــ[1]
اس شہر کے آثار موجودہ روہڑی سے تقریباً تین میل کے فاصلے پر جنوب مشرق کی جانب موجود ہیں۔ کبھی یہ راجا داہر کی سلطنت کا مرکز تھا اور عظیم الشان شہر تھا اروڑ کے کھتری جن کو اروڑ کی نسبت سے اروڑہ بھی کہا جاتا ہے وہ راجا داہر کی فوج کے ہراول دستوں میں شامل تھے اور انھوں نے عرب فوج کی سخت مزاحمت کی تھی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تاریخ سندھ (جلد اول)، اعجاز الحق قدوسی، مرکزی اردو بورڈ لاہور، 1976ء