محمد یوسف (گلوکار)
استاد محمد یوسف (پیدائش: 14 جنوری، 1940ء - وفات: 14 فروری، 1997ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور کلاسیکی و لوک گلوکار تھے۔
استاد محمد یوسف | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 جنوری 1940 ء حیدرآباد، سندھ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) |
وفات | فروری 14، 1997 کوٹری، ضلع دادو، پاکستان |
ء
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کار |
وجہ شہرت | گلوکاری |
کارہائے نمایاں |
|
صنف | کلاسیکی، صوفیانہ،لوک، غزل ، کافی |
اعزازات | |
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیماستاد محمد یوسف 14 جنوری، 1940ء کو حیدرآباد، سندھ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد استاد لونگ خان بھی سندھ کے معروف لوک گلوکار تھے۔ ان کے خاندان میں کئی اور معروف موسیقار بھی پیدا ہوئے جن میں استاد زوار بسنت کا نام سرفہرست تھا۔ محمد یوسف نے موسیقی کی تربیت گوالیار گھرانے کے مشہور موسیقار استاد امید علی خان اوراستاد منظور علی خان سے حاصل کی۔ وہ سندھی غزل اور کافی گانے پر یکساں عبور رکھتے تھے۔ وہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام کو مخصوص انداز میں گانے کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔[1]
اعزازات
ترمیمحکومت پاکستان نے استاد محمد یوسف کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[1][2]
وفات
ترمیماستاد محمد یوسف 14 فروری، 1997ء کو کوٹری، ضلع دادو، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ص 794، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- ↑ http://www.tareekhepakistan.com/detail?dtd_id=504&title_id=1147