استور برفانی تودہ حادثہ 2023ء
27 مئی 2023 ءکو، شونٹر ٹاپ پاس، ضلع استور، گلگت بلتستان، پاکستان میں ایک برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔[1] اس حادثے میں 25 افراد کا ایک ہی خاندان سے تھا جو اپنے مویشیوں کے ساتھ کشمیر سے استور جا رہے تھے[2] اس برفانی تودے کی زد میں آ گئے اور اس آفت کا سب سے زیادہ شکار ہوئے۔[3][4]
تاریخ | 27 مئی 2023 ء |
---|---|
اموات | 11 |
متاثرہ علاقے | استور، گلگت بلتستان، پاکستان |
ریسکیو آپریشن
ترمیممتعدد تنظیمیں، خاص طور پر ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد نے فوری طور پر بچاؤ کی کوششیں شروع کر دیں۔ اب تک 11 لاشیں مل چکی ہیں، جب کہ دیگر ہلاکتوں کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں میں سے بارہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال استور بھیجا گیا۔ پاکستانی فوج کے ایک فوجی یونٹ جسے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کہا جاتا ہے نے سامان، پیرا میڈیکس اور ہیلی کاپٹر کی امداد فراہم کی، لیکن ناموافق موسم کی وجہ سے تباہی کے مقام تک پہنچنے میں ناکام رہے۔[5][6][7]
مابعد
ترمیمڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں اور جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق روات اور چکوال سے ہے۔ ایک لاپتہ شخص کو 28 گھنٹوں بعد برف سے زندہ نکالا گیا۔[8][9][10]
رد عمل
ترمیمحادثے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔[11] انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچانے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان نے بھی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مقامی حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کریں اور مستقبل میں ایسے سانحات کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔[12][13]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "شونتر پاس پر برفانی تودے کا نشانہ بننے والا خانہ بدوش خاندان: 'لاشیں دفنانے کے بعد مویشیوں کے لیے واپس آنا ہے'"۔ BBC News اردو۔ 28 مئی 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-28
- ↑ "استور: برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل"۔ jang.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-28
- ↑ "Avalanche kills 11 in Pakistan"
- ↑ "Avalanche kills 10 in Gilgit-Baltistan"
- ↑ "At least 11 reported dead, 13 injured in Astore avalanche in GB: Disaster management authority"۔ 27 مئی 2023
- ↑ "استور: برفانی تودہ گرنےکے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا"۔ urdu.geo.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-28
- ↑ Dailyaaj۔ "استور: برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل"۔ www.dailyaaj.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-28
- ↑ "استور: برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل"۔ jang.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-28
- ↑ "استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق"۔ Neo TV۔ 27 مئی 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-28
- ↑ "استور: برفانی تودہ گرنےکےبعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل"۔ PNN TV۔ 28 مئی 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-28
- ↑ "روزنامہ دنیا :- پاکستان:-استور،برفانی تودہ گرنے سے 11 خانہ بدوش جاں بحق،25 زخمی"۔ Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :-۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-28
- ↑ "At least 11 reported dead, 13 injured in Astore avalanche in GB: Disaster management authority"۔ 27 مئی 2023
- ↑ aamir (28 مئی 2023)۔ "استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق"۔ Ummat News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-28