ضلع استور پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کا ایک ضلع ہے۔ گلگت بلتستان کے سب سے مشہور کھیل پولو فیسٹیول ضلع استور کے گاؤں راما میں منعقد ہوتاہے۔

ضلع
map of Gilgit-Baltistan (in yellow) whereas Astore district location is orange colored .
map of Gilgit-Baltistan (in yellow) whereas Astore district location is orange colored .
ملکپاکستان
صدر مقامعید گاہ، استور
رقبہ
 • کل5,092 کلومیٹر2 (1,966 میل مربع)
آبادی (1998)
 • کل71,666
منطقۂ وقتپاکستان معیاری وقت (UTC+5)
تحصیلیں2
ویب سائٹwww.myastore.com

ضلع استور گلگت بلتستان کے ان خوبصورت علاقوں میں شمار کیا جاتاہے جواپنے قدرتی حُسن سے مالامال ہے۔ ضلع استور جو سطح سمندر سے 2،600 میٹر بلندی پر واقع ہے گلگت شہر سے 120 کیلومیٹر پر واقع جو گلگت سے جگلوٹ شمال کی جانب اور مشرق کی جانب اسکردو جبکہ جنوب کی جانب چترال واقع ہے چھوٹے بڑے تقریبا 100 گاؤں پرمشتمل ضلع استور جس کی کل آبادی 2012 کے اعداد وشمار کے مطابق 110،000 افراد پر مشتمل ہے۔ شینا استور کی علاقائی زبان ہے مشہور سیاحتی علاقوں میں کالا پانی،منیمرگ چیلم، عیدگاہ، چونگراہ پریشنگ رامکھا اور تری شنگ قابل ذکر ہے۔ مشہور سیاحتی مقامات میں فیری میڈو، ناگاہ پربت، رامہ ویلی اور اس کے ساتھ جوڈی ایک خوبصورت جھیل، شنگری، روپل پیک، ضلع استور کی پہچان سمجھی جائی ہے۔۔۔۔ استورکے حسین وادیوں میں دیواسائی ، منی مرگ ، کمری ، راٹو ، دریلے جھیل کالاپانی بنگلہ وادی ، تری شنگ ، روپل اور چورت چھوگام اللہ والی جھیل دشکین بھی قابل زکر ہیں۔استور کے لوگ انتہائی سادہ اور مہمان نواز ہیں جو دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں۔استور کی زبان یعنی( شینا )زبازن گلگت ،استور ،چلاس،ہنزہ نگر،اسکردوکے کچھ علاقوں ،کوہستان اور بھارت کے سرحدی علاقوں جن میں کارگل اور بڑی گورائی سمیت متعدد علاقوں میں بولی جا تی ہے۔صحافی بہادرشاہ ظفر