ایران کے افسانوی بادشاہ گشتاسپ کا بہادر بیٹا۔ جس نے چین اور توران سے جنگ میں نام پیدا کیا۔ باپ نے اسے ایک بار خفا ہو کر قید کر دیا تھا مگر ایرانی فوجوں کو شکست ہونے لگی تو رہا کر دیا۔ اس نے ایران کے کھوئے ہوئے صوبوں کو تورانیوں سے چھین لیا اور ایران کا قومی پرچم بھی جو تورانیوں کے قبضے میں چلا گیا تھا، بھی حاصل کر لیا۔ گشتاسپ نے اسفندیار سے تاج و تخت کا وعدہ کیا تھا۔ فتح کے بعد اس نے گشتاسپ کو اس کا وعدہ یاد دلایا تو اس نے یہ شرط رکھی کہ تم رستم کو جو باغی ہو گیا ہے، گرفتار کر لاؤ تو تخت تمھارے حوالے کر دوں گا۔ اسفند یار جنگ میں رستم کے ہاتھوں مارا گیا۔ اس نے بھی رستم کی انند ہفت خواں فتح کیا تھا۔