اسلم محمود

اسلم محمود بھارت کے شہر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے اردو کے نادرونایاب کتابوں کے جمع کرنے کے لیے شہرت رکھتے تھے۔ ان کے مجموعے میں پندرہ ہزار سے ز

اسلم محمود بھارت کے شہر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے اردو کے نادر و نایاب کتابوں کے جمع کرنے کے لیے شہرت رکھتے تھے۔ ان کے مجموعے میں پندرہ ہزار سے زائد کتابیں تھی۔ ان کتابوں کے رکھنے کے لیے وہ اپنے گھر میں ایک وسیع ہال بنائے تھے جہاں تیس الماریاں تھی جن میں یہ کتابیں کافی سلیقے سے رکھی ہوئی تھی۔ ان کتابوں سے کئی ریسرچ اسکالر استفادہ کرتے تھے۔

اسلم محمود
معلومات شخصیت
وفات یکم مئی، 2016ء
لکھنؤ
عملی زندگی
وجہ شہرت اردو کے نادر و نایاب کتابوں کا یکجا کرنا

دیگر اشیاء ترمیم

کتابوں کے علاوہ اسلم نادر و نایاب تصاویر، سی ڈی، فلموں سے متعلق تحقیقی رسالے، ڈاک ٹکٹ اور قرآنی نسخے بھی جمع شدہ اشیاء کا حصہ ہیں۔

نامکمل منصوبہ ترمیم

اسلم محمود اودھ کی تاریخ، تہذیب اور اصناف سخن کے حوالے سے انگریزی میں ایک کتاب لکھ رہے تھے جو آخری مراحل میں تھی۔ تاہم یکم مئی 2016ء کو بہ عمر 75 سال ان کا انتقال ہو گیا اور یہ منصوبہ ان کی زندگی میں مکمل نہیں ہو سکا۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. نادر و نایاب کتابوں کے عاشق اسلم محمود کی وفات پر انجمن ترقی اردو (ہند) کی تعزیتی قرارداد، ہماری زبان، 15 تا 21 مئی 2016ء