اسماعیل بن ابراہیم (محدث)

اسماعیل بن ابراہیم (پیدائش: 9 دسمبر 756ء— وفات: 26 دسمبر 810ء) امام بخاری کے والد تھے۔ ابو الحسن اسماعیل بن ابراہیم ثقہ محدثین میں سے ہیں۔

اسماعیل بن ابراہیم
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 9 دسمبر 756ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 26 دسمبر 810ء (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد محمد بن اسماعیل بخاری  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ محدث  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ثقاہت ترمیم

چنانچہ امام ابن حبانؒ نے اپنی کتاب الثقات میں ان کا تذکرہ کیا ہے۔[1]
اسماعیل، حضرت حماد بن زید اور حضرت امام مالک سے روایت ہے کرتے ہیں کہ:

یعنی اسماعیل دونوں بزرگوں کے شاگرد ہیں۔
  • [2]
    علاوہ ازیں امام ابن حبان نے اسماعیل کو محدثین کے طبقہ رابعہ میں بیان کیا ہے۔[3]
    امام بخاریؒ نے رجالپر ایک کتاب التعلیق الکبیر لکھی ہے، اس میں انھوں نے اپنے والد کا تذکرہ کیاہے کہ انھوں نے حماد بن زید اور امام مالک سے حدیث روایت کی ہے اور انھوں نے (یعنی امام بخاریؒ کے والد نے) حضرت عبد اللہ بن مبارکؒ کی زیارت کی ہے اور ان سے مصافحہ بھی کیا ہے۔[4]
    امام بخاری لکھتے ہیں :
رای حماد بن زید، صافح ابن المبارک بکلتا یدیہ
کان ابو البخاری من العلماء الورعین

[7][8] امام بخاریؒ کے والد اسماعیل علما التقیا میں سے تھے۔ موصوف کے تقویٰ کا یہ عالم تھا کہ انتقال کے وقت کثیر مال ترکہ میں چھوڑا۔ لیکن فرماتے تھے کہ اس سارے مال میں ایک درہم بھی حرام یا مشتبہ نہیں ہے۔[4]
یہی مال امام بخاریؒ کی پرورش میں استعمال ہوا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. الثقات لا بن حبان، جزو8، صفحہ 98
  2. ھدي الساري جدید، صفحہ 669
  3. ^ ا ب ھدی الساری، صفحہ 669
  4. تاریخ کبیربخاری، ج ا، ص 343، رقم 1083
  5. مقدمہ لا مع الدراری، صفحہ 27
  6. مقدمہ شرح قسطلانی، جزو 1، صفحہ 31
  7. مقدمہ لامع الدراری، صفحہ 26