9 دسمبر
7 دسمبر | 8 دسمبر | 9 دسمبر | 10 دسمبر | 11 دسمبر |
واقعات
ترمیمولادت
ترمیم- 1531ء۔ شہزادہ جہانگیر– سلطنت عثمانیہ کے دسویں سلطان سلیمان اعظم اور خرم سلطان کا چھوٹا بیٹا تھا۔
- 1608ء۔ جان ملٹن ،انگریزی زبان سے شہرۂ آفاق شاعر ۔ 1652ء میں بینائی سے محروم ہو گیا۔ اس نے بیک وقت مذہبی اور سیاسی انقلابات پر لکھا۔
- 1868ء۔ فرٹز ہیبر۔ جرمن کیمیا دان جنھیں کھاد بناننے کے طریقے، بم، ہابر پراسس، کیمیائی لڑائی، ہابر-ویسری ایکشن کے بارے میں کام کرنے پر 1918 میں کیمسٹری کا نوبل انعام دیا گیا۔
- 1880ء۔ بیگم رقیہ سخاوت ، بنگالی مسلمان خواتین کی تعلیم کے لیے ان تھک کوشش کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔
- 1886ء۔ لیو جیمز رین واٹر، امریکی کے طبیعیات دان جنہیں 1975ء میں طبیعیات کا نوبل انعام دیا گیا۔
- 1919ء ۔ ولیم لیپسکومب ایک امریکی نامیاتی وغیر نامیاتی کیمیادان تھے جنھوں نے 1976 میں نوبل انعام جیتا۔ ساتھ ہی وہ بورون کیمسٹری اور حیاتیاتی کیمیا میں بھی کام کرتے تھے۔
- 1926۔ ہنری وے کینڈل امریکا کے نامور طبیعیات دان تھے انھوں نے سنہ 1990 میں اپنے ہم وطن سائندان جیروم آئیزک فرائڈ مین اور ایک کینڈا کے سائنس دان رچرڈ ای ٹیلر کے ہمراہ نوبل انعام برائے طبیعیات جیتا
- 1945ء۔ شتروگھن سنہا ایک بھارتی فلمی اداکار اور سیاست دان ہیں
- 1946ء - سونیا گاندھی، بھارتی سیاست دان۔
- 1948ء۔ مسٹر جسٹس خواجہ محمد شریف، پنجاب، پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس تھے۔ ان کا انتقال 5 نومبر 2021ء کو ہوا۔
- 1952ء - لیاقت بلوچ، پاکستانی سیاست دان۔
- 1927ء۔ بروجن داس ، پاکستان کے نامور تیراک اور صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی کی حامل شخصیت ہیں۔
- 1974ء۔ دنیائے موسیقی کا تابندہ ستارہ، راحت فتح علی خان فیصل آباد میں روایتی موسیقاروں کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے ۔
- 1981ء - دیا مرزا، بھارتی اداکارہ۔
- 1608ء - معروف انگریزی شاعر جان ملٹن کا یوم پیدائش ۔[1]
وفات
ترمیم- 1048ء۔ ابو ریحان بیرونی، بہت بڑے محقق اور سائنس دان تھے۔ البیرونی نے ریاضی، علم ہیئت، تاریخ اور جغرافیہ میں ایسی عمدہ کتابیں لکھیں جو اب تک پڑھی جاتی ہیں۔
- 1292ء - شہرہ آفاق صوفی شاعر شیخ سعدی رحمت اللہ علیہ کا انتقال ہوا ۔[1]
- 1574ء۔ سلیم ثانی ، عثمانی ترکی،سلطان سلیمان اول قانونی اور خرم سلطان کا بیٹا جو 1566ء سے 1574ء تک سلطنت عثمانیہ کے تخت پر بیٹھا۔ اس کے دور میں تمام تر ریاستی انتظامات صدر اعظم محمد صوقوللی پاشا نے سنبھالے۔
- 1753ء - سندھ کے ممتاز حکمران اور سپہ سالار نور محمد کلہوڑا کی وفات ۔[1]
- 1903ء۔ میل ثروت قادین ، سلطنت عثمانیہ کے سلطان مراد پنجم کی چوتھی بیوی تھی۔
- 1937ء۔ گوستاف ڈلین، سویڈن کے طبیعیات دان تھے جنھیں 1912ء میں نوبل انعام برائے طبیعیات دیا گیا۔
- 1970ء - سابق وزیر اعظم پاکستان ملک فیروز خان نون سرگودھا میں انتقال کر گئے ۔[1]
- 1990ء۔ مظفر حسین زیدی المعروف نرالا، پاکستان کے نامور فلمی اداکار تھے۔ ان کی وجہ شہرت مزاحیہ اداکاری ہے۔
- 1994ء۔ پروفیسر حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی، خطیب، ادیب، صحافی، شاعر، طبیب،، ممتاز سماجی و سیاسی کارکن تحریک پاکستان، تحریک ختم نبوت کے کارکن تھے۔
- - 2003ء ـ غلام مصطفیٰ قاسمی (پاکستان کے ممتاز عالم دین، مفسر، مورخ اور ماہر تعلیم) بمقام حیدرآباد، پاکستان
- 2018ء۔ رککارڈو گیاککونی امریکا کے ایک طبیعیات دان تھے۔انھوں نے 2002ء طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا تھا۔
- 2023ء - رحمت شاہ آفریدی، سینئر پاکستانی صحافی اور انگریزی زبان کے روزنامہ دی فرنٹیئر پوسٹ کے بانی