اسماعیل دربار (پیدائش جون یکم 1964ء) بھارتی موسیقی کے دھنوں کے، وائلن نواز اور بالی وڈ کی فلمی صنعت کے ایک جانے پہچانے نام ہیں۔

اسماعیل دربار
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جون 1964ء (60 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سورت (شہر)   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نغمہ ساز ،  موسیقی ہدایت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
قومی فلم اعزاو برائے بہترین موسیقی ہدایت کاری   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات[1]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیشہ ورانہ زندگی

ترمیم

اسماعیل دربار کا تعلق بھارت کے صوبہ گجرات کے سورت شہر سے ہے۔ وہ کئی سال لکشمی کانت پیارے لال، کلیان جی آنندجی، بپی لہری، آنند ملند، ندیم شراون، جتن للت اور اے آر رحمان کے یہاں سیشن وائلنسٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔[2] بالآخر کئی سالوں کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کے پاس انھیں اپنی صلاحیتیں ہم دل دے چکے صنم فلم میں دکھانے کا موقع ملا۔ اس سے پہلے وہ جتن للت کے لیے خاموشی: دی میوزیکل میں وائلن بجاچکے تھے۔[3]

بعد میں بھنسالی کی فلم دیوداس میں ان کی موسیقی کو کافی سراہا گیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ذاتی اختلاف رائے کی وجہ سے کام نہیں کیا۔[4][5] دیوداس کے بعد اسماعیل دربار نے کچھ اور فلمیں کی مگر کچھ خاص کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔ [حوالہ درکار] 2005 میں انھوں نے سبھاش گھئی کی کِسْنا دی وارِیَر پوئیٹ کی دھنوں کو اے آر رحمان کے ساتھ تیار کیا۔[6] تاہم گھئی کو بعد میں کہنا پڑا کہ موسیقی اتنی اچھی بنی تھی کہ آپ اسماعیل کے نغمے کو اے آر رحمان کے نغموں سے الگ نہیں کرسکتے۔[7]

اسماعیل زی ٹی وی کے موسیقی پروگرام سا رے گا ما پا چیالنج 2005ء کے چار ججوں میں سے ایک تھے۔ دیگر جج جتن للت، آدیش شریواستو اور ہمیش ریشمیا تھے۔[8] اسی طرح سے وہ اس شو کے 2007 میں بھی جج تھے۔ وہ امول اسٹار وائس آف انڈیا سیزن 2 اور ڈی ڈی نیشنل پر بھارت کی شان:سنگنگ اسٹار سیزن 2 کے تین ججوں میں سے ایک تھے۔ [حوالہ درکار]

2007ء میں اسماعیل دربار موسیقی کے البم رسیا ساجن لے کر آئے جسے ایس راماچندرن کی ہدایت میں تیار کیا گیا تھا۔ اسماعیل کلرز ٹی وی پر بگ باس (سیزن 2) میں بھی شامل ہوئے۔[9]

وہ 2011ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوتے ہوئے ریاستی سیاست میں کود پڑے۔

اعزازات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/f0321554-8ec0-47c5-a939-c7f2b158947e — اخذ شدہ بتاریخ: 15 ستمبر 2021
  2. ""Ismail Darbar Biography""۔ 30 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2020 
  3. "Profile of Ismail Darbar"۔ 05 نومبر 2005 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2015 
  4. "Yeh Kaisa Devdas"
  5. "Devdas music review"
  6. "Kisna music review" 
  7. ""Back with a big budget dream""۔ 28 اپریل 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2015 
  8. "Zee TV Press Release on Sa Re Ga Ma Pa Challenge 2005"۔ 21 دسمبر 2005 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2015 
  9. "Rakhi's mom on Bigg Boss"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 6 اکتوبر 2009۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2015