سانچہ:خانہ معلومات پروگرامنگ زبان

اسمبلی زبان،(assembly language)[1]جس کا مخفف اے ایس ایم (asm) ہے، ایک لو لیول پروگرامنگ زبان ہے۔ اسے ایسے پروگرام ایبل (programmable) آلات اور کمپیوٹرز میں استعمال کیا جاتا ہے جن میں آرکیٹیکچر، مشین کوڈ ہدایات اور زبان میں قابل ذکر موافقت (جو بسا اوقات ون-آن-ون نہیں ہوتی) ہو۔ ہر اسمبلی زبان مخصوص کمپیوٹر آرکیٹیکچر کے لیے ہوتی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس ہائی لیول زبان کو کمپائلر یا انٹر پریٹر کی مدد سے مختلف کمپیوٹر آرکیٹیکچرز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسمبلی زبان کو علامتی مشین کوڈ بھی کہا جاتا ہے۔[2]

ایک یوٹیلیٹی سافٹ ویئر جسے اسمبلر کہا جاتا ہے، اسمبلی زبان کو مشین کوڈ میں منتقل کرتا ہے۔ اس مشین کوڈ کو کمپیوٹر ایگزیکیوٹ کرتا ہے۔ اسمبلی زبان کے مشین کوڈ میں منتقل کرنے کے عمل کو اسمبلی یا سورس کوڈ کی اسمبلنگ کہتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Assembler language, IBM Knowledge center
  2. James Saxon، William Plette (1962)۔ Programming the IBM 1401۔ Prentice-Hall۔ LCCN 62-20615 – HathiTrust سے  [use of the term assembly program]