اسوہ آفتاب
اسوہ آفتاب ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ اسوہ آفتاب سال 2018 سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔اسوہ آفتاب نے 15 اگست 2018 کو پنجاب صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔[1]
اسوہ آفتاب | |
---|---|
Member of the پنجاب صوبائی اسمبلی | |
آغاز منصب 15 August 2018 | |
معلومات شخصیت | |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیماسوہ آفتاب راولپنڈی میں پیدا ہوئیں اور لاہور میں ہی پلی بڑھیں۔ اسوہ آفتاب مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، کرنل آفتاب انور ان کے رشتہ دار ہیں۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بچہ ہے۔ پیشے کے لحاظ سے وہ مارکیٹنگ اور تشہیر کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
سیاسی کیریئر
ترمیم2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں۔ [2]
صوبائی اسمبلی قرارداد
ترمیماسوہ آفتاب سال 2020 میں پنجاب میں مفت اور لازمی تعلیم نافذ کرنے کے لیے ترمیمی بل پیش کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ توسیع شدہ اقبال پارک میں درختوں کی کٹانی روکنے سے متعلق قرارداد بھی پیش کر چکی ہیں۔[3]
صوبائی اسمبلی میں سوالات
ترمیماسوہ آفتاب زیادہ متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن تو نہیں ہیں مگر غیر فعال اور اسمبلی کی کارروائی سے الگ تھلگ بھی نہیں رہتیں۔
وہ کسی قائمہ کمیٹی کی رکن تو نہیں البتہ اسمبلی کی قراردادوں اور ترامیمی بل میں شریک رہی ہیں۔
مندرجہ ذیل سوالات اسمبلی میں اٹھا چکی ہیں:
- زکوۃ، عشر کے متعلق سوالات
- بہبود آبادی سے متعلق سوالات
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "نئے ارکان 245- دو جوڑے صوبائی اسمبلی پنجاب میں: پنجاب صوبائی اسمبلی میں نئے چہروں کی بہار"۔ 2 June 2013
- ↑ "اسوہ آفتاب کی پنجاب صوبائی اسمب سرکاری سیاسی کوائف"۔ www.pap.gov.pk۔ Punjab Assembly۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018
- ↑ "اسوہ آفتاب کے فافن اوپن پارلیمنٹ ویب کوائف"۔ www.openparliament.pk۔ FAFEN۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018[مردہ ربط]