اسٹینلے ہیرس (کھلاڑی)
اسٹینلے شوٹ ہیرس (19 جولائی 1881ء-4 مئی 1926ء) ایک انگریزی فٹ بالر تھا جس نے انگلینڈ کی قومی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی اور کپتانی کی۔ انہوں نے مختلف کلبوں کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی جس میں انہوں نے کل 16 فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ اسٹینلے ہیرس چارلس الیگزینڈر ہیرس کے بیٹے تھے۔ انہوں نے ویسٹ منسٹر اسکول اور پیمبروک کالج، کیمبرج میں تعلیم حاصل کی۔ [1]
اسٹینلے ہیرس | |
---|---|
(انگریزی میں: Stanley Harris) | |
شخصی معلومات | |
پیدائش | 19 جولائی 1881ء |
وفات | 4 مئی 1926ء (45 سال) فارن ہیم |
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
مادر علمی | ویسٹمنسٹر اسکول پیمبروک |
عملی زندگی | |
ٹیم | |
اولڈ ویسٹ منسٹرز ایف سی انگلستان قومی فٹ بال ٹیم (1904–1906) |
|
کھیلنے کا مقام | انسائید فارورڈ |
پیشہ | ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی ، کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | ایسوسی ایشن فٹ بال ، کرکٹ |
کھیل کا ملک | انگلستان |
درستی - ترمیم |
کرکٹ کیریئر
ترمیماپنے کرکٹ کیریئر میں ہیرس نے 2 نصف سنچریوں کے ساتھ 14.42 پر 375 رنز بنائے۔ انہوں نے 1902ء سے 1904ء تک کیمبرج یونیورسٹی میں کھیلنا شروع کیا اور ان سالوں کے پہلے حصے میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹر شائر کے لیے فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلا۔ 1904ء میں کیمبرج سے متعلق یونیورسٹی میچ میں انہوں نے فریق تبدیل کیے اور سرے کے ساتھ کھیلا۔ اسی سیزن کے دوران وہ لندن کاؤنٹی کے لیے ایک میچ میں بھی نظر آئے اور 1919ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے 15 سال کی غیر موجودگی کے بعد ہیرس نے سسیکس میں تین میچ کھیلے۔ [2] پیشہ ورانہ طور پر ہیرس ایک اسکول ماسٹر تھے۔ وہ 1909ء سے لے کر 1926ء میں 44 سال کی عمر میں کینسر سے اپنی موت تک سینٹ رونن اسکول کے سربراہ رہے۔ [3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Harris, Stanley Shute (HRS900SS)"۔ A Cambridge Alumni Database۔ University of Cambridge
- ↑ "First-Class Matches played by Stanley Harris"۔ CricketArchive
- ↑ "Mr. Stanley Harris", The Times, 22 May 1926, p. 8; and "Stanley Harris", St Ronan's School, retrieved 30 January 2018