اصبع انگلی انگشت یا انچ لمبائی کا ایک عربی پیمانہ

  • یورپ کی طرح قدم(فٹ) کا بارھواں اور ذراع کا چوبیسواں۔ اصبع عربوں کے لمبائی کے قدیم ترین پیمانوں میں سے ہے

اصبع اہل عرب میں

ترمیم
  • وَالْإِصْبَع : سِتّ شُعَيْرَات مُعْتَرِضَات مُعْتَدِلَات [1]
  • ایک انگلی کی (چوڑائی میں) مقدار جو جَو کے 6 دانوں کے برابرکے برابر ہے جو درمیانے سائز کے ہوں اور چوڑائی میں رکھے گئے ہوں
  • ا سکی لمبائی 2٫2925 سینٹی میٹر=1 انچ ہے
  • ذراع =54٫07 سینٹی میٹر=21٫8 انچ ہے
  • چونکہ اصبع ایک مشتق پیمانہ ہے اس لیے اس کی لمبائی ہمیشہ یکساں نہیں ہوتی
  • مثلاً آج کل قاہرہ مصر میں ذراع مہندسہ کا اصبع =3٫190 سینٹی میٹر= 1٫25 انچ ہے
  • ذراع استانبولی کا اصبع =2٫82 سینٹی میٹر= 1٫1 انچ ہے
  • ترکی میں زیادہ تر ذراع حلبی رائج ہے جو 68٫59 سینٹی میٹر کا ہوتا ہے اور جس کا اصبع =2٫857 سینٹی میٹر= 1٫15 انچ ہے
  • لفظ اصبع کا استعمال متروک ہو چکا ہے[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. المنهاج شرح صحيح مسلم بن الحجاج مؤلف: ابو زكريا محی الدين النووی ناشر: دار إحياء التراث العربی- بيروت
  2. دائرہ معارف اسلامیہ جلد 2صفحہ817 جامعہ پنجاب لاہور