اصول اربعہ مائہ اہل تشیع کی احادیث کی وہ کتب جو غیبت کبری کے زمانے سے پہلے لکھی گئی ہزاروں کتب میں سے شہرت عامہ رکھتی ہیں۔

تفصیل ترمیم

یہ 400 اصل ان کتب احادیث میں سے ہیں جو صحابہ کرام اور تابعین عظام اہل بیت سے خود سن کر محفوظ کر لیتے تھے [1]۔ 260ھ تک اہل تشیع کی ساڑھے چھ ہزار سے زائد کتب تحریر ہو چکی تھیں[2] اور بعد میں جوامع حدیثی انہی ہزاروں کتابوں سے مرتب ہوئیں تھی مگر یہ 400 کتب جنہیں اصل کہا جاتا تھا زیادہ مشہور اور اہمیت کی حامل تھیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. دائره المعارف بزرگ اسلامی، جلد 9 ص 218 [1]
  2. شیخ حر عاملی کہتے ہیں ائمہ کے زمانے میں یا غیبت صغری اور غیبت کبری کے ابتدائی زمانے تک کی کتابوں کے بارے، رجال استر آبادی میں، جن شیعہ تصانیف کا ذکر کیا گیا ہے ان کی تعداد چھ ہزار چھ سو کتاب ہے۔ سید محسن امین نے بھی الذریعہ میں اسی مسئلے کا ذکر کیا ہے۔