اصول الشاشی
اصول الشاشى احناف كى مشہور كتابوں ميں شامل ہوتى ہے اور اس كے مؤلف " ابو على الشاشى احمد بن محمد بن اسحاق نظام الدين الفقيہ حنفى متوفى ( 344ھ)ہيں۔
- یہ کتاب اصول فقہ میں مستند تسلیم کی جاتی ہے جو مدارس اور یونیورسٹیوں کے نصاب میں داخل ہے۔
تعارف کتاب
ترمیمعلامہ نظام الدین شاشی :’’فقہ کے چار اصول ہیں :کتاب اللہ، سنت رسول اللہ، اجماع امت اور قیاس۔
- ان چاروں اقسام کے متعلق بحث کرنا اور تحقیق کرنا ضروری ہے تاکہ ان سے احکام شرعیہ کے نکالنے اور معلوم کرنے کا طریقہ معلوم ہو۔ ‘‘
- فقہ کی ان چاروں بنیا دوں سے جب مسائل اخذ کیے جاتے ہیں تو اس سلسلے میں جو قواعد و ضوابط، اصطلاحات اور طریق کار فقہا استعمال کرتے ہیں ان سب کو بھی اصول فقہ میں شامل کیا جاتا ہے۔ مثلاً عام و خاص کا تعین، مطلق و مقید، مشترک و مُاَوَل، حقیقت و مجاز، استعارہ، صریح و کنایہ، متقابلات، نصوص، عطف بیان وغیرہ۔ اسی طرح حدیث کے علوم، اجماع وقیاس کے اصول۔[1]
اس کتاب کا ایک نام کتاب الخمسین ہے
مصنف
ترمیم- يہ ابو الحسن كرخی كے شاگرد ہيں، ان كى تعريف كرتے ہوئے كہتے ہيں : ابو على سے زيادہ حافظ ہمارے پاس كوئى نہيں آيا، شاشى بغداد ميں رہے اور وہيں تعليم حاصل كى.
- كتاب اصول شاشى كانپور انڈيا ميں مطبعہ مجيدى سے 1388ھ ميں چھپى اور درالكتاب العربى بيروت سے ( 1402ھ ) ميں چھپى اس كے حاشيہ پر عمدۃ الحواشى شرح اصول شاشى تاليف محمد فيض الحسن گنگوہى مطبوع ہے اور كتب العلميۃ بيروت ( 1423ھ ) ميں چھپى جس كا ترجمہ اور تحقيق عبد اللہ محمد الخليلى كا ہے اور يہ كتاب دار الغرب الاسلامى نے محمد اكرم ندوى كى تحقيق سے ( 1422 ) ہجرى ميں طبع كى.
كتاب كى شروحات
ترمیم- 1 - شرح مولى محمد بن الحسن الخوارزمى متوفى ( 781ھ).
- 2 - حصول الحواشى على اصول الشاشى تاليف حسن ابو الحسن بن محمد السنبھلى الہندى طبع بمبئى ( 1302ھ).
- 3 - عمدۃ الحواشى تاليف مولى محمد فيض الحسن گنگوہى يہ اصول شاشى كے ساتھ مطبوع ہے۔
- 4 - تسھيل اصول الشاشى تاليف شيخ محمد انور بدخشانى طبع ادارۃ القرآن و العلوم الاسلاميۃ كراچى طبع اول ( 1412ھ) يہ تسھيل استنبول ميں چھپی ہے۔[2]
- 5- تلخيص اصول الشاشی تاليف المكتبة المدينة، دعوت اسلامى.
حوالہ جات
ترمیمhttps://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/talkhees-usool-ul-shashi