اعجاز الحق قدوسی
مولانا اعجاز الحق قدوسی، اردو زبان کے معروف محقق، مورخ اور شاعر۔
ولادت
ترمیماعجاز الحق قدوسی جولائی 1905ء کو جالندھر (پنجاب، بھارت) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد پروفیسر ظہور الحق ایچی سن کالج لاہو رمیں انگریزی کے استاد تھے۔ براعظم پاک و ہند کے پہلے مسلمان تھے جنھوں نے قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ کیا۔ آپ کے بڑے بھائی اظہار الحق قدوسی نے تحریک پاکستان میں اہم اور فعال کردار ادا کیا۔
نسب
ترمیمآپ قطب عالم شیخ عبد القدوس گنگوہی (متوفی 1944ء خانقاہ قدوسیہ گنگوہ، ضلع سہارنپور، یوپی، انڈیا) کی اولاد سے ہیں۔ گنگوہی نے چوراسی 84 سال عمر پائی آپ کی عمر کا بڑا حصہ ریاضتوں، مجاہدوں، عبادت الٰہی، رشد و ہدایت اور مریدوں کی اصلاح و تربیت میں گذرا۔
تعلیم و تربیت
ترمیمابتدائی تعلیم اس زمانے کے رواج کے مطابق اپنے ننھال قصبہ انبیٹھہ ضلع سہارنپور میں مولانا شفیق احمد انبیٹھوی سے حاصل کی۔ کچھ عرصہ تک مدرسہ مجددیہ سرہند شریف میں تعلیم پاتے رہے اور پھر علوم شرقیہ کی تکمیل ہندوستان کی مشہور دینی درسگاہ مظاہر العلوم سہارنپور سے کی۔ مولانا اسد اللہ رامپوری، مولانا عبد الرحمن کیمبل پوری، مولانا ثابت علی، مولانا منظور احمد وغیرہ سے استفادہ کیا۔
بیعت
ترمیمآپ سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ میں حضرت حکیم قمیس احمد کیف قدوسی (متوفی 1961ء) سجادہ نشین درگاہ شریف شیخ عبد القدوس گنگوہی (متوفی سن 1944ء) سے بیعت ہوئے۔
وفات
ترمیماعجاز الحق قدوسی نے 9 جمادی الثانی 1406ھ بمطابق 19 فروری 1986ء بروز بدھ 81 سال کی عمر میں انتقال کیا۔ لیاقت آباد میں نما زجنازہ ادا کی گئی اور پاپوش نگر (ناظم آباد، کراچی) کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
تصانیف
ترمیم- تذکرہ صوفیائے سندھ
- تذکرہ صوفیائے پنجاب
- تذکرہ صوفیائے بنگال
- تذکرہ صوفیائے سرحد
- شیخ عبدالقدوس گنگوہی اور ان کی تعلیمات
- تزک جہانگیری کا اردو ترجمہ و حواشی
- تاریخ سندھ
- اقبال اور علمائے پاک و ہند
- تارِیخ مغربی پاکستان
- رسول اکرم کی صاحبزادیاں
- سندھ کی تاریخی کہانیاں
- اقبال کے محبوب صوفیائے کرام
- برصغیر پاک و ہند کے علما حق پرست
- سیر الاولیاء (مترجم)
- سندھ کے فارسی گو شعرا
- مسلمان بیبیاں
- سراپائے رسول ﷺ
- پاک بیبیاں
- سیرت بتول
- ہمارے نبی ﷺ کے صحابہ کرام
- سیرت امام حسن
- عہد رسالت کے دو بچے
- درسگاہ رسول ﷺ کے دو طالب علم[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انسائیکلوپیڈیا پاکستانیکا، تالیف، سید قاسم محمود، مطبوعہ شاہکار بک فاؤنڈیشن کراچی