پاپوش نگر
پاپوش نگر (Paposh Nagar) شمالی ناظم آباد ٹاؤن، کراچی، سندھ، پاکستان کا ایک نواحی علاقہ ہے۔
پاپوش نگر | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
تقسیم اعلیٰ | کراچی |
متناسقات | 24°55′00″N 67°01′00″E / 24.91666667°N 67.01666667°E |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 7045898 |
درستی - ترمیم |
پاپوش نگر میں متعدد نسلی گروہ آباد ہیں جن میں مہاجر قوم، سندھی لوگ، کشمیری، سرائیکی لوگ، پشتون، بلوچ، میمن، بوہری، اسماعیلی اور مسیحی قابل ذکر ہیں۔
علاقے کے نام کی وجہ 1950-1970 کی دہائیوں میں یہاں پاپوش (جوتوں) کے کاروبار کی وجہ سے ہے۔ عباسی شہید ہسپتال کی تعمیر کے بعد اسے ہسپتال کی وجہ سے جانا جانے لگا۔ جوتوں کی ورکشاپس کراچی کے دیگر صنعتی اور تجارتی علاقوں میں منتقل ہو گئی ہیں۔
- ↑ "صفحہ پاپوش نگر في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2024ء