اعصابیات
اعصابیات ؛ عصب (جمع اعصاب) کے امراض کے مطالعے کو کہا جاتا ہے یہ طب کا ایک اختصاص یا speciality ہے اور انگریزی میں اس کو Neurology (نیورولوجی) کہا جاتا ہے۔ چونکہ اعصاب اصل میں دماغی نظام کا ہی ایک حصہ ہوتے ہیں لہذا اعصابیات کو مکمل عصبی نظام (بشمول مرکزی عصبی نظام و ملحقہ عصبی نظام) کی بیماریوں سے متعلق شعبۂ طب بھی کہا جا سکتا ہے ؛ اسی وجہ سے اعصابیات کے لیے، طب الاعصاب، کی اصطلاح بھی استعمال ہوتی ہے۔ اعصابیات کو علم الاعصاب (neuroscience) سے تمیز کرنا اہم ہے جو عام طور پر عصبی نظام سے تعلق رکھنے والی ایسی حیاتی علوم (biosciences) کے مطالعے کا نام ہے جن کو اساسی طب (basic medicine) میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ اعصابیات سریری طب (clinical medicine) سے زیادہ تعلق رکھتی ہے۔
ویکی ذخائر پر اعصابیات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |