افضل خان ایک پاکستانی فلم اور ٹی وی کا مشہور اداکار ہے۔ افضل خان گیسٹ ہاؤس ڈراما میں ریمبو کے کردار سے مشہور ہوئے ۔

افضل خان
Afzal Khan
معلومات شخصیت
پیدائش 1966-7
حویلیاں، ایبٹ آباد، پاکستان
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
زوجہ صاحبہ افضل
عملی زندگی
پیشہ اداکار، مزاحیہ اداکار
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد افضل خان - پی ٹی وی ڈراما سیریز گیسٹ ہاؤس (ڈرامہ) سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار (ولادت: 22 جولائی 1969ء)

جان ریمبو نے 1991ء میں پاکستان ٹیلی وژن کی ڈراما سیریز ’’گیسٹ ہائوس‘‘ میں صفائی کرنے والے کا کردار اس خوبی سے ادا کیا کہ آہستہ آہستہ وہ اس سیریز کے سب سے مقبول اداکار بن گئے۔ اسی سیریز کے دوران افضل خان عرف جان ریمبو کو معروف فلم ساز حاجی عبد الرشید نے اپنی فلم ’’ہیرو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ اس فلم کے ہدایت کار سعید رانا تھے جبکہ کہانی اور مکالمے بشیر نیاز نے تحریر کیے تھے۔ فلم ہیرو میں افضل خان کے مقابلے میں مرکزی کردار اداکارہ صاحبہ نے ادا کیا تھا جبکہ اس کے دیگر اداکاروں میں اظہار قاضی اور رنگیلا کے نام شامل تھے۔ افضل خان نے ہیرو کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بعد ازاں انھوں نے اپنی فلم کی ہیروئن صاحبہ کے ساتھ شادی کرلی۔ ان کی جوڑی آج بھی فلمی صنعت کی کامیاب جوڑی سمجھی جاتی ہے

اہم فلمیں ترمیم