تعلیم اور نوکری

ترمیم

سید اقبال امروہی کا تعلق امروہہ سے ہے۔ ابتدائی اور ثانوی تعلیم ممبئی مہاراشٹر میں ہوئی۔

احمد سیلر ہائی اسکول سے 1957 میں گریجویشن کی ۔

ممبئی میں میونسپل کارپوریشن گورنمنٹ میں ملازمت اختیار کی اور 1994 میں ریٹائر ہوئے ۔

تصانیف

ترمیم

نفسیات کے مضمون میں مہارت رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں چار کتابیں ہندوستان اور پاکستان میں چھپ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد مضامین ہندوستانی اخبارات اور جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔

  • اصطلاحات نفسیات تشریح و تفہیم
  • جدید نسفیات
  • روزمرہ کی نفسیات
  • نفسیات کے معمار

اصطلاحات نفسیات تشریح و تفہیم

ترمیم

پہلی کتاب اصطلاحات نفسیات تشریح و تفہیم دہلی سے شائع ہوئی ، پاکستان میں یہ کتاب نفسیات کا انسائیکلوپیڈیا کے نام سے شائع ہوئی۔ انٹرنیٹ پر اس کتاب کو اردو انسائیکلوپیڈیا کی ویب سائٹ پر شامل کیا گیا اور فرہنگ نفسیات کے تحت اس کی مقبولیت اتنی بڑھی کہ پچاس ہزار سے زائد افراد اس سے استفادہ کر چکے ہیں۔

ہندوستان میں کتاب کے ناشر انیس امروہی ہیں جنھوں نے اسے تخلیق کار پبلشرز، دہلی سے شائع کیا (اقبال امروہی کے تمام کتابیں انھوں نے ہی شائع کی ہیں )

اس کتاب کے پاکستانی ناشر گگن شاہد اور امر شاہد ہیں جو بک کارنر جہلم  کے روح رواں ہیں۔ پاکستان میں اس کی پہلی اشاعت جولائی 2017 میں ہوئی۔

انیس امروہی اور بیگم انیس امروہی نے کتاب کی پروف خوانی اور ترتیب دی ہے۔ ڈاکٹر نیر جہاں اور ان کے فرزند مسعود التمش نے ٹائٹل اور کتاب کی تزئین کی ہے۔ نئی دہلی سے شمیم حنفی نے کتاب کا تعارف لکھا ہے۔ کتاب کی حروف خوانی پروفیسر قدیر احمد کھوکھر نے کی ہے اور کتاب کا دیباچہ بھی لکھا ہے۔

کتاب میں درج نفسیات دان
ترمیم

کتاب میں پچیس نفسیات دانوں کا مختصر حال لکھا گیا ہے۔

نفسیات دان
بقراط

ولیم جیمس

ایوان بیولوف

کیرن ہارنائی کرٹ لیون جان واٹسن ڈیوڈ ہیوم
ارسطو

جان ڈیوی

ولہیم وونٹ گورڈن آلپورٹ فرانسس گیلٹن زین پیاژے
ڈیکارٹ کارل یونگ سگمنڈ فرائیڈ امینویل کانٹ برخ اسپی نوزا اینا فرائڈ
جان لاک

ایڈورڈ ٹیچینر

الفریڈ ایڈلر برہس فریڈرک اسکینر ایڈورڈ تھارنڈائک ہنری برگساں

ارسطو اور بقراط کو یونانی تہذیب کے نمائندہ نفسیات دان کے طور پر پیش کیا ہے جبکہ ان دونوں کی حیثیت بطور فلسفی اور طبیب بھی مشہور ہے۔

ڈیکارٹ جس کا تعلق فرانس سے تھا اسے یونانی فلسفیوں کے ہم پلہ لکھا ہے اور اسے فلسفے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے والا لکھا ہے۔ اسے فلسفہ تشکیک کا بانی بھی سمجھا جاتا ہے۔ فلسفے میں ڈیکارٹ کی شہرت مسلمہ ہے ، حیرت ہے کہ نفسیات دان کی حیثیت سے اسے کتاب میں کیوں شامل کیا گیا اور اگر کیا تو اس کی نفسیات کے لیے خدمات پر کوئی روشنی کیوں نہیں ڈالی۔

برطانوی فلسفی جان لاک کی فہمیدگی کی صلاحیتیوں پر کچھ روشنی ڈالی ہے جس میں آئیڈیا کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

سترہویں صدی کے تین فلسفیوں کا ذکر کیا گیا ہے، یہ تین فلسفی ڈیکارٹ ، لائبنز اور اسپنی نوزا ہیں۔ ڈیکارٹ اور لائبنز مشہور رہے مگر اسپی نوزا زندگی بھر گمنامی کی زندگی گزارتا رہا۔

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

[2]

  1. "نفسیات کے معمار ریختہ ویب سائٹ پر" 
  2. "نفسیات کے معمار،کتابی دنیا ویب"۔ 14 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2018