اقبال درانی ایک بھارتی مصنف ، ڈائریکٹر، اداکار اور ہندی فلموں کے پروڈیوسر ہیں۔[1] وہ 26 جنوری 1956ء میں جھنکا، بہار بھارت میں پیدا ہوا۔ ان کے والد کا نام شجاعت علی تھا۔ ان کی بیوی ممتا درانی اور ان کی اولاد مشعال درانی ہے۔ انھوں نے بہت سی ادبی بات چیت کی آڈیو کیسٹس شائع کیں۔ مصنف کے طور پر انھوں نے جھاڑ کند کے انقلابی قبائل پر "برسامنڈا" اور "گاندھی سے پہلے گاندھی " لکھی جو 2008ء میں شائع ہوئی۔ ادبی اور فلمی دنیا دونوں ہی میں ان کو بہت پزیرائی ملی اور اسے ہندی ادب میکسم گورکے کی کتاب "ماں" کے پائے تصنیف سمجھا گیا۔ انھیں جین قومیت کی تنظیموں کی طرف سے مختلف مواقع پر بھگوان مہاویر اور اس کی تعلیمات پر مقالہ پڑھنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ ایسا اس طرح ہوا کہ ایک مسلم ہونے کے باوجود بھگوان مہاویر کے جین پادریوں کے سامنے دیجیبر مندر رانچی میں مدعو کیا گیا۔ جس دنیا میں مذہب ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہا تھا وہاں انھوں نے وسیع پیمانے پر اس فرق کو ختم کرنے کی کوشش کی جو لوگوں کے درمیان میں حائل تھا۔ درانی انسانی حقوق ایسوسی ایشن (جھاڑکنڈ) کے چئیر پرسن ہیں اور اس کے علاوہ امن کمیٹی بینک اور آئی ٹرسٹ ممبئی کے بھی چیئرپرسن ہیں۔ انھوں نے اپنی سماجی سرگرمیوں اور تحریروں کے لیے کئی اعزاز حاصل کیے۔ جن میں جھاڑکنڈ رتنا ایوارڈ سال 2008ء رانچی میں پی ٹی رگھو ناتھ رائے سناتھلی سینما اور آرٹ راجیو گاندھی گلوبل ایکسیلنس ایوارڈ 2010 میں نئی دہلی اردو اخبار انڈیا کے تحت ملا۔ 2011ء میں مہاراج یشونتر ہولکر پراتھشن نے بابا صاحب امبیڈکر ایوارڈ ، ودیا ویچسپتی ڈگری(ڈاکٹر کی ڈگری کے برابر) صحتیہ کلا سنگم پرتاپ گڑھ سے نوازا۔ 2009ء میں وہ لوک سبھا کے خلاف گئے اور نتیجتاً انھیں اپنے کچھ اثاثوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔

اقبال درانی
معلومات شخصیت
پیدائش (1956-02-26) 26 فروری 1956 (عمر 68 برس)
بانکا، بہار, Bihar, India
قومیت Indian
زوجہ Mamta Durrani
اولاد Mashaal Durrani
والدین Shujayat Ali (Father)
عملی زندگی
پیشہ Writer, director,producer
ویب سائٹ
ویب سائٹ iqbaldurrani.tripod.com
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Iqbal Durrani"۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-12-12

بیرونی روابط

ترمیم