اقبال سوکڑی
اقبال سوکڑی سرائیکی میں دور جدید کے شاعر ہیں۔ جنہیں ’’ثانیِ فرید‘‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔
اقبال سوکڑی | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | محمد اقبال | |
عرفیت | ثانی فرید | |
قلمی نام | قبال سوکڑی | |
تخلص | سوکڑی | |
ولادت | 1938ء سوکڑ | |
ابتدا | تونسہ شریف، پاکستان | |
وفات | 9 نومبر 2024ء | |
اصناف ادب | شاعری | |
ذیلی اصناف | غزل، سرائیکی | |
تعداد تصانیف | سات | |
تصنیف اول | ورقہ ورقہ زخمی | |
تصنیف آخر | بے انت | |
معروف تصانیف | اٹھواں اسمان(آٹھواں آسمان)، کالے روہ چٹی برف، ورقہ ورقہ زخمی، ڈکھ دی جنج(دکھ کی بارات )، ہنجوان ڈے ہار، بے انت، لیرو لیر پچھانواں | |
ویب سائٹ | / آفیشل ویب گاہ |
نام
ترمیمقلمی نام اور تخلص اقبال سوکڑی نام محمد اقبال شروع میں اکثر قبیلے کی مناسبت سے اقبال قبالیؔ بھی لکھتے رہے۔
پیدائش
ترمیماقبال سوکڑی کی پیدائش 1938ء بستی سوکڑ میں داد خاں مغلانی کے گھر ہوئی۔
جائے پیدائش
ترمیماقبال سوکڑی کی جائے پیدائش جھوک قبالی (لڑا) تونسہ شریف، (پنجاب)، پاکستان جو قصبہ نتکانی کے قرب وجوار میں موجود ہے۔ بعد میں قصبہ سوکڑ(تونسہ) مقیم ہوئے۔ پھر اقبال سوکڑی کے نام سے شہرت دوام حاصل کی۔
شاعری
ترمیماقبال سوکڑی نے دوہڑہ، غزل، پابند نظم، آزاد نظم اور کافی پر طبع آزمائی کی ہے۔ موصوف نے جب پہلی بار غزل کہنے کا تجربہ کیا تو شعرا نے مخالفت کی، سرائیکی ادب میں جب غزل کو اعتبار ملا پھر سب شعرا نے غزل کہنے کو ترجیح دی اقبال سوکڑی کو غزل میں دلکش اسلوب اور منفرد لب و لہجہ سے جو عظمت و شہرت ملی وہ کسی دوسرے سرائیکی شاعر کے حصے میں نہیں آئی۔
نمونہ کلام
ترمیم- نہیں سانول جیہاں مغرور کوئی
- اساں وانگوں نہیں مجبور کوئی
- غم تیڈا مُدت توں دامن گیر ہے
- دُکھ بھری تہوں میڈی ہر تحریر ہے
تصنیفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Bio-bibliography.com - Authors
- ↑ تذکرہ شعرائے تونسہ شریف حصہ اول۔ صفحہ 69،جسارت خیالی، رنگ ادب پبلیکیشنز کراچی
ویکی ذخائر پر اقبال سوکڑی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |