اقبال شیدائی
پیدائش: 1888ء
وفات: 1974ء
ڈاکٹر اقبال شیدائی ایک انقلابی اور آزادی پسند مزاحمتی رہنما تھے۔وہ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ لاہور میں تعلیم پائی۔ برصغیر کی آزادی کی تحریکوں میں سرگرم حصہ لیا۔ اور متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ 1919ء میں ترک وطن کرکے افغانستان کا رخ کیا اور پھر سویت یونین کے راستے یورپ چلے گئے۔جہاں کیمونزم کا مطالعہ کیا۔اس کے بعد دنیا کے متعدد ممالک میں وقت گزارا اور برطانوی سامراج کو بین الاقوامی محا ذ پر ہر ممکن ٹکر دی۔ سامراج نے ان کو کئی مرتبہ مختلف مالک سے جلا وطن کروایا ۔
ریڈیو ہمالیہ
ترمیمجنگ عظیم دوئم شروع ہونے کے بعد اٹلی میں یہ برصغیر کی بابت ایک بااثر شخصیت کے طور پر ابھرے اور بعد ازان بھگت سنگھ کے چچا سردار اجیت سنگھ کے ساتھ ملکر نہ صرف ایک جلا وطن حکومت قائم کی بلکہ ریڈیو ہمالیہ کے نام سے ایک ریڈیو چینل شروع کیا۔ریڈیو ہمالیہ کا خاص طور پر نشانہ پنجاب تھا۔[1] کیونکہ پنجاب نے انگریز راج میں ایک نرسری کے طور پر کام کیا اور افرادی قوت اور مکمل رضا کے ساتھ، ساتھ دیتے برطانیہ کا تسلط نہ صرف بھارت میں قائم کیا بلکہ دوسری جنگ عظیم میں فتح کو بھی یقینی بنایا۔
برصغیر کی آزادی کے بعد پاکستان آ گئے۔ کچھ عرصے بعد تیورن یونیورسٹی اٹلی میں اردو کے پروفیسر مقرر ہوئے ۔لاہور میں وفات پائی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ڈاکٹر اقبال شیدائی؛ انقلابی کی وطن واپسی"۔ fruit-chat.com۔ 2024-03-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2024