اقبال کی شاعری کا ہندی ادب پر اثر
اقبال کی شاعری کا ہندی ادب پر اثر ان کی زندگی کے دور ہی میں شروع ہو گیا تھا۔ حالانکہ دو باتیں ان کے معاصر ہندی شعرا کو اکھرتی تھی۔ ایک ان کے سیاسی نظریات اور دوسرے خود اردو زبان سے سیاسی صفبندیوں کی وجہ سے نفرت۔ اس کے باوجود بہت سے ہندی زبان کے ادیب اور شعرا اپنے زمانے اردو اور بعض تو فارسی زبان کی بھی تعلیم پا چکے تھے۔ اس وجہ سے شعوری یا لاشعوری سے وہ اقبال کی شاعری سے متاثر تھے اور اس کی جھلک ان کے کلام صاف دیکھی گئی ہے۔
کچھ مشہور معاصرشعرا اور نظمیں
ترمیم- پربھاکر ماچوے کے مطابق اقبال کی نظم ہمالہ سے متاثر ہو کر ہندی کے مشہور شاعر دنکر نے بھی ایک ہندی نظم لکھی تھی۔
- انھی پربھاکر ماچوے کے مطابق سوریاکانت ترپاٹھی نرالا نے اقبال کے مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا سے متاثر ہو کر بھِن جاتی بھِن روپ لکھی جو اسی کا شعری ترجمہ ہے۔
اقبال کی شاعری سے متاثرہ ہندی کلام کی واضح مثالیں
ترمیمکلام اقبال | ہندی شاعری |
---|---|
اٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
|
شوشن کے شاسن کی اِتی ہو تم ایسا پرن ٹھان اٹھو
|
سکوں محال ہے قدرت کے کارخانے میں
|
شت سہسر رَوی ششی اسنکھیہ گرہ اُپ گرہ اُڈگن
|
وائے نادانی کہ تو محتاج ساقی ہو گیا
|
ناش بھی ہوں میں، اننت وکاس کا کرم بھی
|
حوالہ جات
ترمیم- جدید ہندی شاعری اور اقبال، ڈاکٹر نریش، ہماری زبان، تاریخ اشاعت: 17-07-17، 8-14 جولائی، 2017، شمارہ 26، جلد 76، مدیر: اطہر فاروقی، عبد الباری کی جانب سے انجمن ترقی اردو (ہند) کی اشاعت، صفحہ 1 اور 6۔