الائنس (سویڈن)
الائنس (سویڈنی: Alliansen) سابقہ الائنس فار سویڈن (Allians för Sverige)، سویڈن کی وسط دائیں بازو اور آزاد خیال قدامت پسند جماعتوں کا سیاسی اتحاد ہے۔
Alliansen | |
---|---|
رہنما | اولف کرسترسون، آنی لووف، یان بیورکلند ایبا بوش تھور |
ماڈریٹ | اولف کرسترسون |
سینٹر | آنی لووف |
لبرلز | یان بیورکلند |
کرسچین ڈیموکریٹس | ایبا بوش تھور |
تاسیس | 31 اگست 2004ء |
سیاسی حیثیت | وسط دائیں بازو |
پارلیمان | 143 / 349
|
ویب سائٹ | |
www |
الائنس رکسداگ کی چار وسط دائیں بازو سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہے۔ الائنس حزب اختلاف میں بنا تھا اور بعد ازاں اس نے سویڈن کے عام انتخابات، 2006ء میں اکثریتی حکومت اور سویڈن کے عام انتخابات، 2010ء میں اقلیتی حکومت (2010ء سے 2014ء تک) پائی۔ الائنس کے چار شریک چیئرمین ہیں۔
سویڈن کے عام انتخابات، 2014ء میں شکست کے بعد ماڈریٹ پارٹی کی قائد پارلیمان آنا کنبرگ باترا نے اعلان کیا کہ سیاسی اتحاد اب رکسداگ میں حزب اختلاف ہو گا۔
اراکین
ترمیمالائنس کی چار سیاسی جماعتیں رکن ہیں:
- ماڈریٹ پارٹی: قائد اولف کرسترسون
- سینٹر پارٹی: قائد آنی لووف
- لبرلز: قائد یان بیورکلند
- کرسچین ڈیموکریٹس: قائد ایبا بوش تھور