الاصابہ فی تمییز الصحابہ
(الاصابہ سے رجوع مکرر)
عربی الإصابة في تمييز الصحابة صحابہ کرام کے احوال پر ابن حجر عسقلانی کی مشہور کتاب ہے۔
الاصابہ فی تمییز الصحابہ | |
---|---|
(عربی میں: الإصابة في تمييز الصحابة) | |
مصنف | ابن حجر عسقلاني |
اصل زبان | عربی |
موضوع | تراجم، تاريخ |
درستی - ترمیم |
مصنف نے اس میں الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب اور اس کے ذیل اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ وغیرہ کی تمام مستند معلومات یکجا جمع کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ جہاں جہاں اشتباہات تھے، ان کا ازالہ کرکے ضروری توضیح و ترمیم بھی کردی ہے۔
الاستیعاب ابنِ عبد البر کی تصنیف ہے
تلخیص
ترمیمامام سیوطی نے اس کی ایک تلخیص عین الاصابۃ فی استدراک عائشۃ علی الصحابۃ کے نام سے کی تھی۔
• اختصار الاصابۃ فی الصحابہ : ابو الحسن علی احمد ۔
• ان کے علاوہ ابو عبد اللہ محمد بن احمد،شیخ احمد بن محمد یمنی اور عبد الرحمن بن ادریس عراقی نے بھی اس کی تلخیص کی ہے۔
اشاعت و طباعت
ترمیمیہ کتاب 1848ء سے 1857ء کے درمیان کلکتہ سے شائع ہوئی۔
یہ کتاب مصر میں بھی طبع ہوئی۔