البرٹ موسیسز
البرٹ موسیسز (19 دسمبر 1937ء-15 ستمبر 2017ء)، برطانیہ میں مقیم سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایک اداکار تھے۔[2] وہ برطانوی سیٹ کام مائنڈ یور لینگویج میں جیریمی براؤن کی ای ایف ایل کلاس میں ایک طالب علم رنجیت سنگھ کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں اور وہ مائنڈ یور لینگویج کے چاروں سیریز میں نظر آنے والے چار طلبہ میں سے ایک (جیوانی کیپیلو، جوآن سروانٹیس اور انا شمٹ کے ساتھ) ہیں۔ [3]
البرٹ موسیسز | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 دسمبر 1937ء [1] برطانوی سیلون |
وفات | 15 ستمبر 2017ء (80 سال) لندن |
شہریت | مملکت متحدہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، فلم اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
کیرئیر
ترمیمالبرٹ نے 1960ء کی دہائی سے ہندوستان میں اداکاری شروع کر دی تھی جہاں وہ کئی بالی ووڈ فلموں میں نظر آئے، کچھ عرصہ بعد انہوں اپنی پہلی فلم پروڈیوس اور ہدایت کاری کی۔ ہندوستان سے وہ افریقہ چلے گئے، جہاں انہوں نے دستاویزی فلموں پر کام شروع کیا۔ 1970ء کی دہائی کے اوائل سے انہوں برطانیہ میں کئی ٹیلی ویژن سیریزوں میں چھوٹے کردار ادا کیے۔ وہ آئی ٹی وی سیٹ کام مائنڈ یور لینگویج میں پنجاب، ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک سکھ رنجیت سنگھ کے طور پر کاسٹ کیے گئے۔ [4] انہوں نے فری وے نیشنل تھیٹر میں، فیڈرا برٹانیکا کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے مائنڈ یور لینگوئج کی 13 اقساط بھی تیار کیں۔ انہوں نے مائنڈ یور لینگویج کی 13 اقساط بھی تیار کیں۔ [5] ان کی آخری فلم دی سنارلنگ (2018ء) تھی جس میں انہوں نے لندن میں ایک امریکی ویروولف (1981ء) میں اپنے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔[6]
ذاتی زندگی
ترمیموہ 19 دسمبر 1937ء کو گامپولا کینڈی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے یونیورسٹی آف سیلون پیراڈینیہ میں کام کرنا شروع کیا۔ پھر وہ روزگار کے لیے افریقہ چلے گئے اور آخر کار ڈراما اور تھیٹر سیکھنے کے لیے لندن چلے گئے۔ وہ انگریزی، عربی، تامل، سنہالی، جرمن اور سنسکرت میں روانی رکھتے تھے اور رقص، گانے، موٹر سائیکل اسٹنٹ، کراٹے اور جوڈو میں بہترین تھے۔ [3] موسیسز کا انتقال ستمبر 2017ء میں لندن میں 79 سال کی عمر میں ہوا۔ انھیں سری لنکا کے اپنے آبائی شہر گامپولا میں سینٹ اینڈریو چرچ میں دفنایا گیا۔[7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w64x8zs9 — بنام: Albert Moses — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ "'Mind Your Language' star Albert Moses dead at 79"۔ Dhaka Tribune۔ 2017-12-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2019
- ^ ا ب "Thousand Apologies, I'm Ranjeet Singh"۔ Sunday Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2019
- ↑ "IMDb Mind Your Language"
- ↑ "Thousand Apologies, I'm Ranjeet Singh"۔ Sunday Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2019
- ↑ Pablo Raybould (2018)، The Snarling، Laurence Saunders, Chris Simmons, Ben Manning، اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2018
- ↑ "Albert Moses of Mind Your Language fame laid to rest today"۔ Daily News۔ 2017-12-09
بیرونی روابط
ترمیم- سرکاری ویب سائٹ
- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر البرٹ موسیسز
- 007 کے بارے میں البرٹ موسی کا انٹرویوآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jamesbond007.se (Error: unknown archive URL)