البیلی (1955 فلم)
البیلی سن 1955 میں ریلیز ہونے والی ہندی رومانوی ڈراما فلم ہے جسے دیویندر گوئل نے پروڈیوس کیا اور انھوں نے ہی اس کی ہدایتکاری کی۔ [1]
البیلی | |
---|---|
ہدایت کار | دیوندر گوئل |
اداکار | پردیپ کمار |
زبان | ہندی اور اردو |
ملک | انڈیا |
موسیقی | روی |
تاریخ نمائش | 1955 |
مزید معلومات۔۔۔ | |
tt0214460 | |
درستی - ترمیم |
اس فلم میں گیتا بالی نے البیلی کے مرکزی کردار میں کام کیا تھا [2]۔ اسے فلمز اینڈ ٹیلی ویژن بینر کے تحت تیار کیا گیا تھا۔ [3] موسیقی ترتیب نگار اور گیت نگار روی تھے، گوئل کی فلم کے ساتھ بطور موسیقار کے طور پر ان کی پہلی فلم وچن تھی جو اسی سال ریلیز ہوئی[4]۔ فلم میں گیتا بالی کے علاوہ پردیپ کمار، برج رنجنا شکلا، اوم پرکاش، رندھیر، جانی واکر نے کام کیا۔ [5]
اس فلم کی کہانی تھیٹر کی شخصیت سے مرعوب لڑکی اور اس کا ہیرو کو اپنی طرف توجہ مبذول کروانے کی کوششوں پر مبنی ہے۔ لڑکی اپنے جھوٹے اغوا کا ڈراما تک رچا لیتی ہے، لڑکا اور لڑکی دونوں ہی اس کشمکش کے درمیان میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ ایک ذیلی کہانی میں ہیروئین کی بہن کے پیار اور معاملہ کو ثانوی کہانی کے طور پر چلایا گیا ہے۔
کاسٹ
ترمیم- پردیپ کمار
- گیتا بالی
- برج رنجن شکلا
- اوم پرکاش
- رندھیر
- جانی واکر
- تون تون
- جانکی داس
- راجن کپور
ساؤنڈ ٹریک
ترمیمموسیقی کی تشکیل روی نے کی تھی، انھوں نے فلم کے گیت بھی خود لکھے تھے۔ پس پردہ گانے آشا بھوسلے، لتا منگیشکر اور ہیمنت کمار نے گائے۔ [6]
نغموں کی فہرست
ترمیمنغمہ | گلوکار |
---|---|
"گوری تجھے آنا پڑے گا" | ہیمنت کمار |
"ہم تو پی کے چلے" | ہیمنت کمار |
"جا رے چندا جا، تیری چاندنی جلائے" | لتا منگیشکر |
"کبھی کسی سے دل نہ لگانا" | آشا بھوسلے |
"مسکراتی ہوئی چاندنی، جگمگاتا ہوا آسمان" | ہیمنت کمار، لتا منگیشکر |
"اوبالما کیوں نہ کروں" | آشا بھوسلے |
"تم سنگ لاگی بالم" | آشا بھوسلے |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Ashish Rajadhyaksha، Paul Willemen (2014)۔ Encyclopedia of Indian Cinema۔ Routledge۔ صفحہ: 235۔ ISBN 978-1-135-94318-9
- ↑ Kalim Winata، Reed Darmon (3 ستمبر 2008)۔ Made in India۔ Chronicle Books۔ صفحہ: 201–۔ ISBN 978-0-8118-6502-9
- ↑ "Albeli"۔ gomolo.com۔ Gomolo.com۔ 28 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2015
- ↑ Ashok Damodar Ranade (2006)۔ "Ravi"۔ Hindi Film Song: Music Beyond Boundaries۔ Promilla & Company Publishers۔ صفحہ: 294۔ ISBN 978-81-85002-69-9
- ↑ "Albeli (1955)"۔ citwf.com۔ Alan Goble۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2015
- ↑ "Albeli (1955)"۔ muvyz.com۔ Muvyz, Ltd۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2015 [مردہ ربط]